مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبر پختونخوا میں ینگ ڈاکٹرز ایسیویسی ایشن کا ٹیلی میڈیسن کا آغاز

کورونا وائرس خطرناک وبائی مرض جس نے دنیا بھر میں چلتے کام ٹھپ کردئیے

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش خیبر پختونخوا کے تمام اسپتالوں میں اوپی ڈی اور الیکٹیو سروسز بندش پر ینگ ڈاکٹرز ایسیویسی ایشن کے پی کا احسن اقدام سامنے آگیا

جنہوں نے ٹیلی میڈیسن کے ذریعے لوگوں کو علاج کئ سہولت فراہم کرنا شروع کر دی ہے

کورونا وائرس خطرناک وبائی مرض جس نے دنیا بھر میں چلتے کام ٹھپ کردئیے ،

خیبر پختونخوا میں احتیاطی تدابیر کے طورپر اوپی ڈیز بند ہوئیں تو لوگوں کی بڑی تعداد علاج معالجہ سے محروم ہوگئی

ایسے میں ینگ ڈاکٹرز ایسیویسی ایشن کے ڈاکٹرز نے آغاز کیا ٹیلی میڈیسن کا

ڈاکٹرز کے مطابق آن لائن علاج کی سہولت کا بڑا۔ مقصد لوگوں کو سیلف میڈیکشن سے دور رکھنا بھی ہے ساتھ ہی ساتھ ہر آنے والی کال کوکو رونا وائرس سے بچاو کے متعلق آگاہی بھی دی جارہی ہے

ڈاکٹرز کے مطابق سروس کے آغاز میں ہی چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف مقامات سے دوسو سے زائد افراد مستفید ہوچکے ہیں ۔

%d bloggers like this: