مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین کے بعد کورونا وائرس نے یورپ میں ڈیرے جما لیے

خطرناک وائرس کے پیش نظر یورپی یونین نے اپنی سرحدیں 30 دن کے لیے بند کر دیں ہیں

چین کے بعد کورونا وائرس نے یورپ میں ڈیرے جما لیے ہیں۔ خطرناک وائرس کے پیش نظر یورپی یونین نے اپنی سرحدیں 30 دن کے لیے بند کر دیں۔

اٹلی کے بعد اسپین نے ملکی لاک ڈاون کا اعلان کر دیا ہےجبکہ اسپین کی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 200 ارب یورو کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

ہسپانوی حکومت نے کورونا سے لڑنے کے لیے نجی اسپتالوں کو بھی سرکاری اسپتالوں میں ضم کر دیا ہے۔

برطانیہ میں ایک دن میں 400 سو کیسز کے اضافے کے ساتھ حکومت نے برطانوی شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بیلجیم میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے ملک میں لاک ڈاون کا اعلان کر دیا ہےجبکہ10 سے زائد افراد کے اجتماع پربھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کوئی بھی شہری مارکیٹ میں30منٹ سے زیادہ نہیں رہے گا۔

پرتگال سے یورپی یونین کے لیے پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مختلف ملکوں نے سفری پابندیاں سخت کر دیں ہیں ۔ کینیڈا میں صرف کینیڈین یا امریکی شہری مستقل قیام پذیر یا سفارتی عملہ ہی داخل ہوسکے گا۔

ملائیشیا جانے والے مسافر بھی صرف اسی صورت میں سفر کر سکیں گے اگر اُن کے پاس ملائیشین شہریت یا سفارتی اجازت نامہ ہو۔

%d bloggers like this: