اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت کا کورونا وائر س کا پھیلاو روکنے کے لئے وفاقی حکومت کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار

وفاقی حکومت صرف ٹوئیٹر پر نظر آتی ہے۔ سندھ کے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں پر فیصلہ آئندہ چند روز میں ہوگا۔

سندھ حکومت کا کورونا وائر س کا پھیلاو روکنے کے لئے وفاقی حکومت کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار۔ ترجمان سندھ حکومت کہتے ہیں

ائیرپورٹس اور ملک کے دیگر داخلی راستوں پر کورونا وائرس کی مانٹیرنگ کا بہتر نظام موجود نہیں۔وفاقی حکومت صرف ٹوئیٹر پر نظر آتی ہے۔ سندھ کے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں پر فیصلہ آئندہ چند روز میں ہوگا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کیسے روکا جائے۔ سندھ سرکار نے وفاقی حکومت کے کردار پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ائیرپورٹس سمیت ملک کے داخلی راستوں پر کورونا وائرس کو مانیٹر کرنے کا موثر نظام نہیں۔
اس بارے میں وفاقی حکومت کی صوبوں کے ساتھ کوآرڈینیشن بھی بہتر نہیں۔وفاقی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کے حوالے سے آئندہ چند روز میں فیصلہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کام کررہی ہے۔وفاقی حکومت بھی ٹوئیٹر سے باہر آکر عملی اقدامات کرے۔

%d bloggers like this: