مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 کروناوائرس :ہلاکتوں کی تعداد 3ہزار45 ، خانہ کعبہ اور کربلامیں عارضی طور پر عبادت رُک گئی

دنیا بھر میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 95 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

چین میں وائرس سے مزید 30افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکہ میں کرونا وائرس سے ایک اور شخص چل بسا ۔ ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہو گئی ۔ ایران میں 107افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 147تک پہنچ گئی۔ جنوبی کوریا میں بیالیس اور جاپان میں 6 لوگ موذی وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

فرانس میں سات ، اسپین میں تین، عراق، آسٹریلیا،ہانگ کانگ، اور آسٹریا میں دو دو افراد مہلک وائرس کی نزر ہوگئے۔

سوئٹرزلینڈ،تھائی لینڈ،تائیوان اور فلپائن میں بھی ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔

دوسری طرف کرونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے اپنے شہریوں کی عمرہ ادائیگی اور مسجد نبوی آمد پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

سعودی عرب نے دیگر ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی کے بعد اب اپنے شہریوں کی عمرہ ادائیگی پربھی عارضی طور پر پابندی لگائی ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے سعودی شہریوں اورغیر ملکیوں کے عمرہ کرنے سمیت مسجد نبوی آمد پربھی پابندی لگائی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مقامی افراد پرپابندی عارضی طورپرلگائی گئی ہے جو صورتحال میں بہتری آنے پر ہٹا دی جائے گی۔

عراق میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی، حکام نے کربلا میں نماز جمعہ کی ادائیگی روک دی ہے۔

عراق کی جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور اور اوقاف نے کرونا وائرس سے بچاؤ اور اس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے صوبہ سلیمانیہ میں تمام اجتماعی عبادات کو منسوخ کردیا جبکہ کربلا میں نماز جمعہ بھی ادا نہیں کی جائے گی۔

عراق میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہوچکی ہے۔

فلسطین میں 4 کرونا وائرس کے مشتبہ کیس سامنے آگئے،، بيت لحم میں چرچ آف نیٹیوٹی بند کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق بیت لحم میں موجود ایک ہوٹل میں لوگوں کے اندر وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔جس کے بعد حکام نے چرچ آف نیٹیوٹی سمیت مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کو بند کردیا۔

تمام عبادت گاہیں کب کھولی جائیں گی اس بارے میں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

%d bloggers like this: