مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلعی پولیس کی کاروائیاں،گیارہ خطرناک لوٹ مارکرنے والے ڈکیت گینگ گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے ایک کروڑ انتالیس لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد،

بہاولنگر
صاحبزادہ وحید کھرل

ضلعی پولیس کی کاروائیاں، گیارہ خطرناک لوٹ مارکرنے والے ڈکیت گینگ جن میں انتالیس ملزمان شامل ہیں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے ایک کروڑ انتالیس لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد،

مال مسروقہ میں مویشی، مختلف وہیکلز، طلائی زیورات، موبائل فونز ونقد رقم سمیت بھاری تعداد میں جدید ناجائز اسلحہ،سینکڑوں گولیاں و کارتوس بھی شامل ہیں، پولیس نے مقدمات کااندراج بھی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی پی او قدوس بیگ کی حکم پر ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالتے ہوئے گیارہ خطرناک لوٹ مار کرنے والے ڈکیت گینگز کو گرفتار کیا جن میں انتالیس ملزمان شامل ہیں، ملزمان سے وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والے ناجائز اسلحہ میں رائفل 44بور،

کلاشنکوف،پسٹل،رائفل 12بور انتیس پسٹل و دیگر ناجائز اسلحہ سمیت سینکڑوں گولیاں و کارتوس برآمد کر لیئے، گرفتار خطرناک گینگز ڈسٹرکٹ پولیس کے علاوہ صوبہ بھر میں مختلف اضلاع کو مطلوب ہیں،

ملزمان کے قبضہ سے سرقہ شدہ مویشی،مختلف وہیکلز،موبائل فون ونقدرقم جس کی مالیت  1,0394000 روپے بنتی ہے کوریکور کر کے پولیس نے اصل مالکان کے حوالے کردی، ضلع بھر میں کھلی کچہریو ں کے انعقاد کے دوران مدعیان کے سرقہ مویشی، مختلف وہیکلز،نقدی رقم وغیرہ ریکور کرکے حوالے کرنے پر اظہار تشکر کے طور پر ڈی پی او بہاولنگر کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

شہریوں نے بہاولنگر پولیس زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے نیک تمناؤں کے ساتھ ڈھیروں دعائیں دیں۔اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ قابل، فرض شناس،محنتی و دیانت دار  پولیس افسران نے شب و روز ان تھک محنت،تمام تر دستیاب وسائل،

جدید سائنٹیفیک طریقہ کار اور روایتی تفتیش کے ہر پہلو کو اپناتے ہوئے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ان خطرناک ڈکیت گینگز کو اپنی تحویل میں لیا جو کہ بہاولنگر پولیس کے لیے بہت بڑا چیلنج تھے۔انہوں نے مزید کہا پولیس کا بنیادی کام معاشرے میں امن و امان قائم کرنا اور جرائم کا خاتمہ،

انصاف کی فراہمی اور عوام الناس کی جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔جس کے لیے ضلعی پولیس دن رات اپنی بھرپور کوششیں کر رہی ہے، انسان کا کام کوشش ہے،

کو ششوں کو کامیابی میں بدلنا اللہ رب العزت کی مہربانی کا مرہون منت ہے، ہم اپنے حصے کا کام پوری دیانت داری، خلوص نیت اور محنت سے کررہے ہیں۔

ڈی پی او قدوس بیگ نے ضلع بھر میں تشکیل کردہ پولیس ٹیموں نے بروقت اور بڑی کاروائیوں کے دوران بین الصوبائی و بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کرنے پر کارکردگی کو سراہاتے ہوئے شاباش دی،

تعریفی سر  ٹیفکیٹ نقد انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اچھا کام کرنے والے پولیس افسران محکمہ کا فخر ہیں۔

%d bloggers like this: