مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

03مارچ2020:آج ضلع رحیم یار خان میں کیا ہوا؟

ضلع رحیم یارخان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

رحیم یار خان
پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا اور ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک نے ڈسٹرکٹ ایگری ایڈوائزری کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ کے دوران سرکل رحیم یار خان کی تمام ششماہی نہروں کی صفائی،

نہروں کے کمزور اور کاٹے گئے کناروں کی بھرائی، نہروں میں گرے ہوئے درختوں کو فوری نکالنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے ششماہی نہروں کو بند ہوئے سات ماہ ہو چکے ہیں. بھل صفائی کا کام مارچ میں ہی مکمل کر لیا جائے.

اس سال بھل صفائی کے نام پر ہم کسانوں کا پانی بند نہیں کرنے دیں گے. چودھری نیئر ادریس نے کہا کہ گندم کو آخری پانی لگ چکا ہے. آجکل پکے کے اکثر علاقوں پانی سیم نالوں میں چھوڑ کر ضائع کیا جا رہا ہے. بہتر ہے کہ یہی پانی خوامخواہ ضائع کرنے کی بجائےکچھ دنوں کے کچے کے علاقوں کی نہروں کو فراہم کر دیاجائے.

جہاں آموں کے باغات اور گنے کی فصل کو پانی اشد ضرورت ہے. کسان، محکمہ انہار اور حکمران پانی کی قدر کریں اللہ کی نعمت کو ضائع نہ کریں. ملک اللہ نواز مانک نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں گندم کی فصل اپر پنجاب کے اضلاع کی نسبت پہلـے برداشت کر لی جاتی ہے.

حکومت کو چاہئیے کہ ضلع رحیم یار خان میں خالی باردانے کی چلت اور گندم خریداری کا آغاز پہلے کیا جانا چاہئیے.جام ایم ڈی گانگا کے سوال پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چودھری اقرار حسین نے بتایا کہ گندم کے بیج اور ڈی اے پی کھاد کی سبسڈی کی رقم کے حوالے سے کسان ہرگز پریشان نہ ہوں.

حکومت کا رقم کی تقسیم کا نیا معاہدہ بنک کے ساتھ فائنل ہو چکا ہے.سبسڈی کی یہ رقم اب کسانوں کو موبائل فون کمپنی کی بجائے الائیڈ بنک لمیٹیڈ کے ذریعے بہت جلد ملنا شروع ہو جائے گی. کسان سبسڈی کی کنفرمیشن کے حوالے سے موصول ہونے والے میسجز محفوظ رکھیں.


ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)

ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا ہے کہ حکومت شعبہ زراعت میں جدت اور کم خرچ میں بہتر پیداوار کے حصول کےلئے کاشتکاروں کو سبسڈی پر جدید زرعی آلات فراہم کر رہی ہے ، کاشتکار حکومتی سکیموں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی زرعی مشاورتی اور ٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی اقدامات اور سبسڈی سکیموں کی بھر پور تشہیر کرتے ہوئے ہر کسان تک حکومتی اقدامات بارے معلومات فراہم کریں۔انہوں نے کاشتکار تنظیموں کے رہنماﺅں کی تجویز پر محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ

وہ نہروں کی بھل صفائی کے لئے فوری اپنا پلان مرتب کرتے ہوئے کاشتکار وں کو اس سے آگاہ کریں جبکہ کاشتکار اپنے علاقہ میں موجود نہروں کی بھل صفائی کےلئے محکمہ انہار سے مکمل تعاون کریں ۔انہوں نے نہروں کے کناروں پر درختوں کی چوری کی روک تھام کےلئے محکمہ انہار اور جنگلات کو مشترکہ حکمت عملی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

دونوں محکمے درخت چوری روکنے کے لئے عملی اقدامات کریں جبکہ نہروں کے کناروں پر موجود غیر فعال درختوں کا سروے کرتے ہوئے اس کی نیلامی کےلئے بھی اپنی تجاویز سے ڈپٹی کمشنر آفس کو آگاہ کریں جبکہ محکمہ انہار شہری علاقوں میں زرعی رقبہ پر بننے والی ہاﺅسنگ کالونیوں اور انڈسٹریز کے باعث اس حصہ کے پانی کو ٹیل کے کاشتکاروں کو فراہم کرنے کے لئے اپنی حکمت عملی بارے

آئندہ اجلاس میں بریفنگ دے ۔انہوں نے واپڈا حکا م کو اوور ریڈنگ سے متعلق کاشتکاروں کے تحفظات فوری ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میپکو زرعی ٹیوب ویلز کے میٹرز پر اوور ریڈنگ سے متعلقہ شکایات کا ازالہ کریں۔

انہوں نے زرعی ادویات، بیج اور کھادوں میں ملاوٹ یا جعلی زرعی ادویات کی تیاری و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف عدالتوں میں بھر پور پیروی کی جائے

تاکہ وہ سزاﺅں سے بچ نہ سکیں۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، واٹر منیجمنٹ ، لائیو سٹاک، جنگلات، واپڈا، انہار سمیت دیگر محکموں کے افسران نے محکمانہ کارکردگی بارے بریفنگ دی

جبکہ کاشتکار تنظیموں کے نمائندگان چوہدری محمد یسین، جام ایم ڈی گانگا، چوہدری جمیل ناصر، ملک اللہ نواز مانک، ابرار احمد سلیمی ودیگر نے کاشتکاروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کےلئے تجاویز سے آگاہ کیا۔


ٹکرز:

رحیم یار خان
کسانوں کو اب یوریا کھاد کی بوری1665روپے ملے گی

وزیراعظم کا یوریا کھاد کے ریٹ میں کمی کا فیصلہ اچھا ہے…
جام ایم ڈی گانگا. ڈسٹرکٹ آرگنائزر پاکستان کسان اتحاد

وزیر اعظم کپاس کو سپورٹ پرائس لسٹ میں شامل کروائیں… جام ایم ڈی گانگا

زرعی درآمدات و برآمدات کی پالیسی کو قومی زراعت کے تحفظ کو سامنے رکھ کر ترتیب دیں…
ملک اللہ نواز مانک. ضلعی صدر پاکستان کسان اتحاد

کپاس کا کم ازکم ریٹ 5000روپے من مقرر کیا جائے… ملک اللہ نواز مانک

زراعت کے تحفظ کے لیے نہروں کی ری ڈیزائنگ و ری ماڈلنگ. ازحد ضروری ہے…
پاکستان کسان اتحاد. رحیم یار خان

%d bloggers like this: