ستمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

02مارچ2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ڈیرہ غازی خانسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی اور غیر معیاری سی این جی سلنڈروالی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کیلئے تحصیل سطح کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیرہ غازی خان،تونسہ اور کوٹ چھٹہ کمیٹیوں کے کنوینئر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرہوں گے۔

اراکین میں ٹریفک پولیس،سیکرٹری آر ٹی اے،سول ڈیفنس،معدنیات،ایکسپلوسو اور ہائیڈروکاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے نمائندے شامل ہیں۔

تحصیل سطح کی کمیٹیاں مشترکہ آپریشن کرکے غیر معیاری سی این جی سلنڈر گاڑیوں سے اتارنے کے ساتھ قانونی کارروائی کریں گی۔


ڈیرہ غازیخان:

پنجاب ٹیچرز یونین کا اہم اجلاس، گرلز سکولوں میں Males کے رویے کی شدید مذمت، DMO اور CEO ایجوکیشن سے فوری کاروائی کا مطالبہ رحمت اللہ قریشی تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

جس کی صدارت رحمت اللہ قریشی نے کی اجلاس میں جنرل سیکرٹری ندیم ملغانی، عمران وڈانی، فخر اقبال، خضر حیات، سبطین حیدر، امان اللہ تالپور سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی جنرل سیکرٹری ندیم ملغانی نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا

جس میں سرفہرست CEO ایجوکیشن سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی CEO ایجوکیشن نے یقین دلایا ہے کہ 10 مارچ تک پروموشن پانے والے اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ اور 2015 اور 2016ء کے ایجوکیٹرز کو ریگولر کردیا جائیگا

جنرل سیکرٹری ندیم ملغانی نے اجلاس کے شرکاء کو مزید بتایا کہ Males کا رویہ گرلز سکولوں میں نہایت ہی غیر مہذبانہ ہے اور یہاں تک کہ چہرہ دکھانے کا بھی کہا جاتا ہے

جس کی تمام عہدیداران نے شدید مذمت کی اس موقع پر ضلعی صدر رحمت اللہ قریشی نے CEO ایجوکیشن اور DMO سے مطالبہ کیا کہ

وہ ایسے Males کے خلاف فوری کاروائی کریں بصورت دیگر پنجاب ٹیچرز یونین احتجاجی راستہ اختیار کرے گی۔ ضلعی صدر رحمت اللہ قریشی نے CEO ایجوکیشن سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ

وہ اساتذہ کے تمام مطالبات فوری طور پر حل کریں تاکہ اساتذہ میں بے چینی کم ہو اور وہ نئے تعلیمی سال کے شروع ہونے پر اپنی مکمل توانائیاں خرچ کرسکیں۔


ڈیرہ غازیخان :

یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں بہاول پور میں جاری ساؤتھ پنجاب انٹر ڈسڑکٹ فٹبال میچ ضلع ڈیرہ غازی خان بمقابلہ ضلع ملتان کے درمیان پہلاکوارٹر فائنل میچ کھیلا گیا

جو کہ ضلع ڈی جی خان کی ٹیم نے صفر کے مقابلہ میں 1 گول سے ضلع ملتان کی ٹیم کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا میچ کا واحد گول ڈیرہ غازی خان کی ٹیم کے کپتان حسنین اصغر ہنی نے کیا

میچ کے مہمان خصوصی محمد عابد خان انٹرنیشنل فٹبالر ونائب صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن تھے جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا

انہوں نے کہاکہ ضلع ڈی جی خان کی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہر ہ کیا جس کی وجہ سے ضلع ڈی جی خان کی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچی انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد دی۔


ڈیرہ غازیخان:

نجی سکول کے کیمپس میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا،جہاں ننھے طلباء نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں اپنے جوہر دکھا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی،جبکہ مقابلوں میں جیتنے والے ننھے طلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے،

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے نجی سکول کے کیمپس میں سالانہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیاتقریب کی مہمان خصوصی مسز حوریہ زعیم نے سپورٹس ڈے کا افتتاح کیا۔سپورٹس ڈے کا آغاز

مارچ پاسٹ سے ہوا جس کے بعد باقاعدہ مقابلوں کا آغاز ہواننھے بچوں نے بوری ریس،ریلے ریس،ہرڈل ریس،بیلنس ریس،ایروبکس سمیت دیگر مقابلوں میں کارکردگی دکھا کر خوب داد سمیٹی سپورٹس ڈے کے موقع پر والدین کی کثیر تعداد موجود تھی

جنہوں نے طلباء کی بھرپور حوصلہ افزائی کی تقریب کے اختتام پر پرنسپل امیر عمر کھوسہ نے کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر زور دیا اور کہا کہ

ہربچے کو کسی نہ کسی کھیل میں ضرور حصہ لینا چاہئے اس سے بچوں کی جسمانی نشوونما میں بھی بہتری آتی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سپورٹس ڈے میں ہر بچے کی شرکت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے

جس کو والدین نے بے حد سراہاکھیلوں کے اختتام پر مسز حوریہ زعیم نے اسکول انتظامیہ کو ایک کامیاب سپورٹس ڈے منعقد کرانے پر مبارک باد پیش کی اور جیتنے والے بچوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی دوران گشت ملزمان سے 620 گرام چرس، جھوٹی کال اور دکان توڑ کر 2 لاکھ مالیتی سامان چوری پر مقدمات درج کر لئے تفصیل کے مطابق صدر پولیس کے ASi نادر علی نے دوران گشت چوک چورہٹہ سے ملزم محمد عدیل سے340 گرام چرس برآمد کر لی

صدر پولیس کے ASI محمد ناصر نے دوران گشت چوک چورہٹہ سے ملزم زاہد عباس سے 120 گرام چرس برآمد کر لی صدر پولیس کے ASI محمد ناصر نے دوران گشت چوک چورہٹہ ملزم اللہ بچایا سے 160 گرام چرس برآمد کر لی

بی ڈویژن پولیس کے سب انسپکٹر گوہر علی نے تحریر دی کہ بلاک نمبر 2 کے رہائشی ملزم محمد عمیر نے پولیس ریسکیو 15 پر جھوٹی کال کی ہے

گدائی پولیس کے علاقہ گدائی شمالی کے رہائشی تنویر احمد نے تحریری درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان عنصر یٰسین سمیت چھ نامعلوم اشخاص نے میری دکان کو توڑ کر

عمارتی سامان مالیتی مبلغ 2 لاکھ روپے سرقہ کر لیا مدعیان کی درخواستوں پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔


ڈیرہ غازیخان

وفاقی وزیرموسمیات محترمہ زرتاج گل اخوند اپنے حلقے میں گلیاںٹف ٹائل کرنے کا افتتاح کردیا، ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز اور مقررہ وقت کے اندر منصوبو ں کو مکمل کیاجائے۔

متعلقہ حکام کو ہدایت۔ اس حلقے کو مثالی حلقہ بنائیں گے۔ زرتاج گل۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 15 رفیق احسن ٹاون میں گلیاںٹف ٹائل کرنے کا افتتاح کیا

اس موقع پر سردار شریف خان لغاری ،سردار اعجاز خان لغاری ،ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ ،حسین نیازی ،ہاشم گاڈی ،شہزاد کھوسہ ،ملک خادم حُسین ڈھولن،رمضان خان جیالہ ،حاجی بلال ہوتانی ،حافظ شفیع نمبر دار،یاسر کھوسہ ،ےسین خان علیانی بھی موجود تھے

زرتاج گل اخوندنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقے میں سوئی گیس‘ سڑکو ں‘ سیوریج‘ صحت‘ تعلیم سمیت تمام بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔

حلقے کی ترقی کیلئے خصوصی طو ر پر گرانٹ منظور کروائی ہے اور جہاں سے ممکن ہوا تمام وسائل اور توانائیاں فنڈز اور وسائل لیکر حلقے کی ترقی پر خرچ کرینگے حلقے کے عوام سے مکمل رابطے میں ہیں اوریہاں کے عوام کے مسائل کا مکمل طور پر ادراک ہے۔

جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور مقررہ وقت کے اندر منصوبو ں کو مکمل کیا جائے۔


ڈیرہ غازی خان

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحان2020میں ریاضی اور جنرل ریاضی کے مضامین کے پرچوں کے لیے فرسٹ ٹائم 241اور سکینڈ ٹائم218امتحانی مراکز قائم کیے گئے چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا سمیت انتظامیہ موبائل سکواڈ بورڈ اہلکار ان بطور اسپیشل انسپکٹر امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا

امتحانی عمل پر امن اور تسلی بخش ہو رہے ہیں یہ بات انہوں نے روہیلانوالی ، آلودی والی ، کلر والی ، شہر سلطان ، علی پور ، جتوئی ، چوک پرمٹ ، نصیر آباد اور وسندے والی میں قائم امتحانی مراکز کے معائنہ کے بعد امتحان کی روزانہ کی بنیاد پر صورتحال بارے تفصیل بتاتے ہوئے کہی

انہوں نے مزید بتایا کہ ریاضی اور جنرل ریاضی کے مضامین میں امتحانی عمل پر امن اور شفاف رہا کسی قسم کی بے ضابطگی نہیں پائی گی طلبہ و طالبات پر امن ماحول میں امتحان دے رہے ہیں

انشاءاللہ اس بار امتحان کے نتائج مثبت اور پہلے سے بہتر ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے مظفر گڑھ ،

سنانواں ، بستی گورمانی ، قصبہ گجرات ، کالا ، شاہ صدر دین سمیت درجنوں امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا اور امتحانی عمل کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کے لیے فراہم کر دہ امتحانی سہولیات کا جائزہ لیا ۔


ڈیرہ غازیخان

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ریجن ڈیرہ غازیخان نے چاروں اضلاع میں کاروائی کرتے ہوئے پانچ ماہ میں چار ارب 40 لاکھ سے زائد کی مالیتی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرال

ی قبضہ و کرپٹ مافیا سے ڈائریکٹ ریکوری بھی کی گئی اور رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے ترجمان شمشیر خان گورمانی کے مطابق اکتوبر 2019 سے فروری 2020 تک کے پانچ ماہ کے عرصہ میں حکومت پنجاب کے حکم

اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حمزہ سالک کی نگرانی میں چاروں اضلاع کے افسران نے اپنی ٹیم ممبران سے ملکر کاروائی کی ہے سب سے زیادہ ریکوری وا گزار کرائی گئی

سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑانے کی مد میں کی گئی ہے۔ ہزاروں ایکڑ اراضی جس کی مالیت چار ارب روپے سے بھی زائد ہے قبضہ مافیا سے واپس لی گئی۔

جبکہ ڈائریکٹ ریکوری کی مد میں ایک کروڑ 67 لاکھ ان ڈائریکٹ ریکوری میں 13 کروڑ 68 لاکھ بنتی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

نیشنل بنک سے عظمت پارک لنک کچہری روڈ ،ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، سڑک پر بڑے بڑے گڑھے، شہری پریشان ، گرد و غبار اور کوڑا کرکٹ کے بھی ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ کارپوریشن کی جانب سے نہ صفائی ہوتی ہے اور نہ سڑک تعمیر۔

کمشنر نسیم صادق فوری طور پر روڈ کا معائنہ کریں اور مسئلہ حل کیا جائے۔ یہ مطالبہ انجمن تاجران کے محمد فیصل اشرف ، مرزا محمد فرمان ، عبدالرشید قریشی ، محمد زبیر صدیقی اور محمد اظہار صدیقی نے اپنے بیان میں کیاہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ روڈ کافی عرصہ سے عدم توجہی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، کارپوریشن والوں نے بھی چپ سادھ لی ہے۔ انہوں نے کہا اس روڈ پر درجنوں بنک ہیں شہریوں کی سیک بڑی تعداد کی آمد و رفت کی وجہ سے ٹریفک کا بہت رش رہتا ہے

نتیجتا”فضا گرد آلود رہتی ھے اور سانس لینا بھی دشوار ھو جاتا ہےے اگر باقاعدگی سے پانی چھڑکا جائے تو صورتحال بہتر ھو سکتی ہے ۔

کارپوریشن آفیسران کی توجہ مبذول کروائی گئی لیکن کوئی عملدرآمد نہ ھوا ۔تاجران نے کمشنر نسیم صادق سے مطالبہ کیا ہے ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔


ڈیرہ غازیخان

تبادلہ ہونے پر ڈی پی او اسد سرفراز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تبادلے اور تعیناتی ملازمت کا حصہ ہیں دوران ملازمت خدمت کو شعار بنایا یہ بات ڈی پی او اسد سرفراز نے الوداعی تقریب کے انعقاد میں کہی تفصیلا ت کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اسد سرفراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

اپنی تعیناتی کے دوران ہمیشہ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی اور مظلوم کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی کیونکہ کامیاب ہونے کے لئے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کی کوشش کی وجہ سے ہی کامیابی حاصل ہو تی ہے

اور آپ تمام لوگوں کی ضلع ڈیرہ غازیخان میں عوام الناس کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کو میں سہراتا ہوں اور میں نے دن رات محنت کر کے ضلع ڈیرہ غازیخان کی عوام الناس کی خدمت کو ہمیشہ اپنا شعار بنایاڈی پی او نے کہا کہ

ڈیرہ غازیخان کی عوام الناس سے بہت پیار ملا اور ملازمان پولیس ڈیرہ غازیخان کو میں ہمشہ یاد کرتا رہوں گا جو پیار محبت مجھے ان لوگوں نے دیا ہے

میں ان کا شکر یہ ادا کرتا ہوں اور میں نے عوام الناس کے تحفظ اور امن و امان قائم کرنے کے لئے دن رات محکمہ کے کام کاج میں گزارکر ضلع بھر میں کرائم کو کنڑول کیا

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن، ضلع کے تمام ڈی ایس پی سرکلز، ایس ایچ اوز ، انچارج برانچزموجود تھے۔

About The Author