مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دلی فسادات میں 39افراد کی جان چلی گئی

آشیانوں کو آگ لگائی جانے کے بعد چھتوں پر چھپے مسلمان اپنی جان بچ جانے کے کسی معجزے کا انتظار کرتے دکھائی دے رہے ہیں

مودی سرکار کی نفرت دلی میں اب تک 39 مسلمانوں کی جان لے گئی ،، بی جے پی کے وزیر کپل مشرا نے امن مارچ کا ڈھونگ رچایا جس میں گونجتے نعرے مودی سرکار کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب کرتے رہے ،،

برطانیہ کے قائد حزب اختلاف جریمی کوربن نے بھی نئی دہلی میں بلوائیوں کے ہاتھوں قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حق کے لیے مظاہرہ کرنے والوں کےساتھ کھڑے ہیں۔

مودی سرکار نے بھارت کو مسلمانوں کے لیے جہنم بنا دیا

تقسیم ہند کے خوف ناک مناظر بی جے پی کے غنڈے واپس لے آئے جن کے ہاتھوں سے

تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہیں رہے ہیں

بھارت کے کسی بھی شہر میں مسلمان اپنے گھروں میں محفوظ نہیں

آشیانوں کو آگ لگائی جانے کے بعد چھتوں پر چھپے مسلمان اپنی جان بچ جانے کے کسی معجزے کا انتظار کرتے دکھائی دے رہے ہیں

پچیس سالہ شابان جو اتر پردیش سے اچھی نوکری کے لیے دلی آیا لیکن مسم فسادات کی نظر ہو گیا

بی جے پی کے وزیر کپل مشرا نے امن مارچ کا ڈھونگ رچانے کی ناکام کوشش کی

جس میں گونجتے نعرے مودی سرکار کا اصل چہرہ بےنقاب کرتے رہے

کپل شرما کے سپورٹرز نے بھارتی چینل کی رپورٹر کو بھی کھلے عام حراساں کیا

برطانیہ کے قائد حزب اختلاف جریمی کوربن نے بھی نئی دہلی میں بلوائیوں کے ہاتھوں قتل عام پر تشویش کا اظہار

کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حق کے لیے مظاہرہ کرنے والوں کےساتھ کھڑے ہیں۔

دلی ہائی کورٹ کے جسٹس ایس مرلی دھر نے1984 میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہونے والے سکھ مخالف فسادات کا حوالہ دیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم دلی میں دوسرا 1984 نہیں ہونے دیں گے ،، اتنا کہنا تھا کہ ان کا تبادلہ ہاتھ میں تھما دیا گیا

سکھ مخالف فسادات کے وقت نظام قانون کا نام و نشان مٹ دیا گیا تھا ،، پولیس اپنا کام بھول گئی تھی۔ یا یوں کہیں کہ پولیس بھی

فسادیوں کے ساتھ مل کر تشدد کر رہی تھی،، اب بھی دلی میں ہونے والے تشدد کے دوران پولیس کے کردار پر سوال اٹھ رہے ہیں

پولیس کی خاموشی ان کے بلوائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ثبوت ہے

%d bloggers like this: