مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا سی سپارک دوہزار بیس کے دوران مشق کے کمانڈ سینٹر کا دورہ

پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا سی سپارک دوہزار بیس کے دوران مشق کے کمانڈ سینٹر کا دورہ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کےمطابق کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈ سینٹر آمد پر نیول چیف کا استقبال کیا اور انہیں بریفنگ دی ۔

دورے کا مقصد مشق کے تناظر میں آپریشنل تیاریوں اور کوسٹل کمانڈ کے آپریشنل پلانز کا جائزہ لینا تھا۔

انہیں مشق کے دوران آپریشنل سرگرمیوں اور اثاثوں کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نیول چیف نےکریکس ایریا اور اگلے مورچوں کا دورہ بھی کیا،، اور کریکس جیسے پیچیدہ علاقے کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔

شاہ بندر آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے نیول چیف کا استقبال کیا۔

نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

%d bloggers like this: