مئی 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پراسرار زہریلی گیس سے 5افراد جاں بحق

اسپتال میں فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز کا کہناہے کہ 100سے زائد متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کراسپتال سے فارغ کر دیا گیا

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پراسرار زہریلی گیس سے پانچافراد جاں بحق ہوگئے ، زہریلی گیس سے سو سے زائد افرد متاثر ہوئے جنہیں اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے ، وزیراعلیٰ سندھ نے فوری طور پر نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ وفاقی وزیر علی زیدی نے پاک بحریہ سے زہریلی گیس کی تحقیقات کے لئے تعاون مانگ لیا ہے

۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا زہریلی گیس سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیاہے۔۔ مئیرکراچی وسیم اخترنے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان کردیا ۔

کراچی کا ساحلہ علاقہ کیماڑی اچانک پراسرار زہریلی گیس کی لپیٹ میں آگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے متعدد افراد سانس کی تکلیف کا شکار ہوگئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ، پراسرار زہریلی گیس سے شہریوں کے متاثر ہونے پر وفاقی وزیر علی زیدی ، صوبائی وزیر سعید غنی بھی نجی اسپتال پہنچ گئے

گیس کیسے پھیلی ؟ معلوم نہ ہوسکا، پولیس کے مطابق، کراچی پورٹ پر کیمیکل سے بھرے کنٹینر سے زہریلی گیس خارج ہوئی،  کراچی پورٹ ٹرسٹ  کے ترجمان  شارق فاروقی نے اس کی تردید کی اور کہا، ایسا کوئی جہاز بندر گاہ پر نہیں آیا، فیصل ایدھی کہتے ہیں، بتایا جائے کونسا کیمیکل تھا تاکہ مزید جانی نقصان سے بچاجاسکے

نجی اسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ ہمارے پاس سو سے زائد افراد سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال لائے گئے جن میں سے چار افراد جاں بحق ہوگئے

اسپتال میں فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز کا کہناہے کہ 100سے زائد متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کراسپتال سے فارغ کر دیا گیا

22افراد اب بھی ضیاء الدین اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نجی اسپتال پہنچے اور مریضوں کی عیادت کی، ڈاکٹروں کو مریضوں کو ہر سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان نے واقعے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے

مئیر کراچی نے کہا گیس سے انسانی جانوں کا ضیاع تکلیف دہ ہے، کہا کہ گیس واقعے کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔

%d bloggers like this: