مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

3فروری2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

پاکستا ن سمیت دنیا بھرمیں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جا ئے گا، اس دن کا مقصد لوگوں کو اس مرض کے خطرات سے آگاہ کرنا اور اس کی روک تھام اور علاج کے بارے میں معلومات فراہم کرنا اور اس بچاؤ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے،

کیسنر کے خلاف آگاہی کی عالمی تنظیم ’دی انٹرنیشنل یونین اگینسٹ کینسر‘ نے سال 2000ء کے چارٹر آف پیرس کے تحت 2005ء میں کینسر کے خلاف عالمی آگاہی کا آغاز کیا تھا،

چارٹرآف پیرس میں 4فروری کو کینسرکے عالمی دن کے طورپر منتخب کیا گیا تھا،2006ء سے ہرسال4فروری کو کینسر کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے،ماہرین کے مطابق اگر لوگ سگریٹ نوشی اور ضرورت سے زائد کھانا یعنی بسیار خوری ترک کردیں،

شراب نوشی کم کردیں، کیسنر کی وجہ بننے والی انفیکشنز سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائیں اور ورزش کو اپنا معمول بنا لیں تو کیسنر کی شرح میں 40 فیصد تک کمی لائی جاسکتی ہے،

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھرمیں ہونے والی ہلاکتوں میں سے ہرآٹھویں کی وجہ کینسر ہوتا ہے، اوریہ تعداد ایڈز، ٹی بی اورملیریا کی وجہ سے ہونے والی مشترکہ اموات سے بھی زائد ہے،


کوٹ ادو

پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری میر آصف خان دستی کی رہاشگاہ پیپلز سیکرٹریٹ دستی ہاؤس پر شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو، سابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی 27 ویں سالگرہ کی تقریب آج منائی جائے گی،

تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا اور ان کی سلامتی اور درازی عمر کے لیے دعا کی جائے گی،دریں اثناپیپلز پارٹی کے ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یاسین خان گوگانی کی رہائشگاہ دری 29ہزار پربھی آصفہ بھٹو زرداری کی27ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی

جس میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں شہباز خان گوگانی، غلام شبیر خان گوگانی، محمد آصف خان گوگانی، ملک شاہ زیب سامٹیہ، غلام عباس موہانہ ودیگر کارکنا ن وجیالے بھی شریک تھے،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یاسین خان گوگانی نے آصفہ بھٹو زرداری کی عمرِ دراز اور زندگی میں کامیابیوں کے لیئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ

پارٹی کارکنان سمیت ہم سب لوگ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے بچوں میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور خود شہید بی بی کو دیکھتے ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت، صدر آصف علی زرداری کی دوراندیشی اور فہم و فراست،

آصفہ بھٹو زرداری کا ولولہ اور کارکنان کی کمٹمنٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پایۂ تکمیل پر پہنچائیں گے،


کوٹ ادو

تحصیل کوٹ ادو اور گردونواح میں اسٹامپ پیپرزکی قلت، بلیک میں فروخت جاری،عدالتی ودیگرامورمیں سائلان کوشدیدپریشانی کاسامنا، تفصیلات کے مطابق ضلع مظفرگڑھ سمیت تحصیل کوٹ ادو میں 20روپے،50روپے،

100روپے والے اسٹامپ پیپرز کی مصنوعی قلت پیدا ہو گئی ہے،تحصیل کوٹ ادو میں 50روپے اور20روپے کا اسٹامپ کافی عرصہ سے نایاب ہو گئے ہیں،اسٹامپ پیپر کی عدم دستیابی کے باعث طالبعلموں ودیگر افراد کو شدید دشواری کا سامنا ہے،100

روپے والا اسٹامپ 700روپے میں اور50والا اسٹامپ350روپے میں دھڑلے سے بلیک میں فروخت کیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے اسٹامپ فروشوں کی چاندی ہو رہی ہے، دوسری طرف تحصیل آفس کوٹ ادوکے دفتر کے باہر بیٹھے اسٹامپ فروشوں نے بھی ات مچائی ہوئی ہے

جنھوں نے آنے والے سائلین کو لوٹنا شروع کیا ہو اہے جبکہ ضرورت مند اسے بلیک میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں،اس حوالے متاثرین غلام عباس بھٹہ،رانا محمد صادق سندھی،چوہدری محمد ندیم سرور،عبدالرشید،غلام مرتضیٰ،اللہ بخش،حاجی ربنواز ودیگر نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ سمیت تحصیل کوٹ ادو میں بلیک میں اسٹامپ فروخت کیے جارہے ہیں،

ڈومیسائل،بیان حلفی، مختارنامہ خاص، بجلی،سوئی گیس اور واٹرسپلائی کی فائلز سمیت نقشہ جات،بینک ڈیکلریشن کی تیاری کے لئے سائل دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبو رہیں جبکہ مقامی وضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے

چپ سادھ لی ہے،سماجی ومذہبی کاروباری تنظیموں عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر داخلہ، ڈپٹی کمشنرمظفرگرھ انجینئر شعیب خان ترین سے مطالبہ کیاہے کہ

وہ اسٹامپ کی مصنوعی قلت کانوٹس لے کرفوری طورپر اسٹامپ کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں،


کوٹ ادو

نجی کمپنی کے موبائل ٹاورسے چورجمپرمیٹرزودیگرسامان لے گئے،عادی چورزمیندارکے رقبہ سے پیٹرانجن چوری کرکے لے گئے،لاکھوں کی سرکاری لکڑی چوری کرکے جانے والے ڈالہ سواروں کا پولیس کے تعاقب پر لاکھوں کی لکڑی سے لوڈ ڈالہ الٹ گیا،

چور لکڑی سمیت ڈالہ چھوڑ کرفرار،پولیس نے ڈالہ قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا، عادی سرکاری لکڑی چورلاکھوں کی لکڑی چوری کاٹ کرلے گئے،پولیس چھاپہ پرہزاروں کی لکڑی چھوڑگئے،رقبہ سے درخت چوری کاٹنے سے منع کرنے پرمسلح افرادکازمیندارپرتشدد،زخمی کرکے ناک کی ہڈی توڑ دی،

موٹرسائیکل کے کاغذات چھین کرفرار،بری نیت سے گھرداخل ہونے والے گھروالوں کے جاگنے پرگھتم گھتا،مزاحمت پرپسٹل کے بٹ مارکرمحنت کش کو زخمی کردیا،

ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارکی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنادی،خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے، اوورلوڈ مین شاہراہ بلاک کرنے والی ٹریکٹرٹرالی ڈرائیورسمیت تھانے بند،رشتہ کے تنازعہ پربھانجی کو قتل کرنے والے ماموں کوپولیس نے گرفتار کرلیا،

آلہ قتل برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ چوک سرورشہید کے علاقہ چک نمبر548ٹی ڈی اے میں نجی موبائل کمپنی کے ٹاور سے سیف اللہ میتلا،صفدرحسین میتل،عدنان بخاری،عرفا احمدٹاورمیں لگا سسٹم جمپر،میٹرزودیگرسامان چوری اتارکرلے گئے،

پولیس سرورشیہدنے کلسٹرسپروائزرعارف رضا مسیح کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،تھانہ چوک سرورشہیدکے علاقہ چک نمبر538ٹی ڈی اے میں محمداقبال سوئیہ کے رقبہ سے اسماعیل سوئیہ،مجیدسوئیہ،وزیرعرف شملہ ڈاہا،

نادربھٹی،پیٹرانجن مالیتی 80ہزارچوری کرکے لے گئے،تھانہ چوک سرورشہید کے علاقہ ماچھونہر سے عادی لکڑی چور رشیدپاولی،ولی اللہ سیال،شعبان سیال،صادق سیال،نوازسیال،ارشدگل،طارق گل،عاشق ملانہ 3نامعلوم 3لاکھ39ہزارمالیت کے سرکاری درخت کاٹ کرلے گئے،

پولیس کے چھاپہ پر ڈالہ بھگاکرجارہے تھے کہ تیزرفتاری پرڈالہ الٹ گیا جسے چھوڑکرفرارہوگئے،پولیس نے لکڑی سے لوڈڈالہ کوقبضہ میں لیکرچوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ بھاگل نہر اورگلاب مائنرسے عبداللہ بلوچ،جمیل بلوچ،یوسف بلوچ،سجادعرف للوگاڈی 2نامعلوم کے ہمراہ ایک لاکھ 83ہزارکی سرکاری لکڑی کاٹ کرلے گئے،پولیس کے چھاپہ پر کچھ لکڑی موقع پرچھوڑ گئے،

تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر116ایم ایل میں غلام رسول آرائیں کے رقبہ سے مشتاق آرائیں،ارشدآرائیں،عرفان آرائیں،

عظیم بخش گل نے درخت کاٹنے کی کوشش کی،غلام رسول کی مزاحمت پرملزمان نے اس پرتشددکرکے اس کے ناک کی ہڈی توڑدی،موٹرسائیکل کے کاغذات چھین کرفرارہوگئے،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ٹبہ مستقل درمیانی میں رمضان سوئیہ کے گھررات کی تاریکی میں افضل کھیارہ بری نیت سے داخل ہوگیا،گھروالوں کے جاگنے پر شورپررمضان سوئیہ نے اسے قابو کرلیا

جس پردونوں گھتم گھتا ہوگئے، افضل کھیانرہ نے اسی اثناء میں پسٹل نکال لیا اورہوائی فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی،
شورپراہل علاقہ بھی اکٹھے ہوگئے افضل کھیانرہ کوقابوکرکے خوب چھترول کی اور15پرکال کرکے پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے افضل کھارہ سے پسٹل برآمد کرکے رمضان سوئیہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

پولیس چوک سرورشہید نے دوران ناکہ مکئی سے اوورلوڈٹریکٹرٹرالی کوروک کرڈرائیورخدایارپنوارکوحراست میں لیکرتھانے بندکردیا،پولیس چوک سرورشہید نے رشتہ کے تنازعہ پربھانجی شگفتہ کوقتل کرنے والے قاتل تنویرکوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل برآمدکرلیا

جبکہ پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری قیس رضا بولہ کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل برآمدکرلیا،

پولیس سرکل کوٹ ادونے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں،


کوٹ ادو

گونمنٹ کالج آف کامرس کوٹ ادو کے پریس ریلیز کے مطابق آج 11بجے دن یکجہتی کشمیر کی حوالے سے گونمنٹ کالج آف کامرس

کوٹ ادو کے طلباء و اساتذہ ریلی نکالیں گے، ریلی کامرس کالج سے پریس کلب کوٹ ادو تک جائے گی

%d bloggers like this: