اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

31جنوری2020:آج ضلع ملتان میں کیا ہوا؟

ضلع ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان ،

سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ کی عید گاہ خانیوال روڈ پر رسم قل خوانی ادا

قل خوانی میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق ایم پی اے سید احمد مجتبی گیلانی کی شرکت

سنیٹر رانا محمود الحسن، سابق اراکین اسمبلی شیخ طارق رشید، غفار ڈوگر، عبدالوحید آرائیں کی بھی شرکت

سجادہ نشین درگاہ موسی پاک شہید سید ابوالحسن گیلانی، اقبال خاکوانی سمیت وکلاء ، تاجر، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

قرآن خوانی اور درود شریف اور نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا،

قاری عبد الغفار نقشبندی نے قرآن مجید کی تلاوت کی۔

جماعت اہل سنت کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے دعا کروائی۔


ملتان

محکمہ ایکسائز ٹیکس نادہندگان کے خلاف متحرک ، مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن

ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 135 کمرشل پراپرٹیز سیل کر دی گئیں ، ذرائع کے مطابق

سیل کی جانے والی پراپرٹیز میں موبائل شاپس ، میڈیکل سٹورز اور جنرل سٹورز شامل ہیں۔

کمرشل ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی ماڈل ٹاؤن ، شاہ رکن عالم کالونی اور وہاڑی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کی گئی۔

نادہندگان کے ذمے 56 لاکھ سے زائد کے واجبات تھے ، ایکسائز حکام

حتمی نوٹسز کے باوجود واجبات جمع نہ کروانے پر پراپرٹیز سیل کی گئیں ، ایکسائز حکام


ملتان:

ضلع کچہری میدان جنگ میں تبدیل، مقدمہ کی پیروی پر آئے دو گروپوں کے درمیان تصادم

تصادم کے نتیجے میں سرکاری اہلکار بھی زخمی،  ملزمان نے ایک دوسرے پر اینٹوں سے وار کیے

ملزمان کے آپس میں تین مقدمات زیر سماعت ہیں، لڑائی کے دوران اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔


ملتان

کرونا وائرس کا خطرہ۔جنوبی پنجاب میں سی پیک پر جاری کام روک دیا گیا۔محکمہ ہیلتھ کی جانب سے چینی انجینئرز کی سکریننگ کا عمل جاری۔

کرنا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جنوبی پنجاب میں سی پیک پر جاری کام روک دیا گیا

۔سی پیک پر کام کرنے والے 71 چینی انجینئرز رہائشی کیمپوں میں موجود ہیں۔ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے چینی انجینئرز کی سکریننگ کا عمل جاری ہے۔چینی انجینئرز کی سکیورٹی پر تعینات 350 اہلکاروں کی بھی سکریننگ کا عمل جاری ہے۔

کرونا وائرس کے شبہہ میں ایک چینی انجینئر نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ہیلتھ ایڈوائزری چائنا کی جانب سے انجینئرز کو اپنے کیمپس میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں

۔چینی انجنئئرز کی سکریننگ کے باعث دس روز سے ملتان میں سی پیک منصوبہ پر کام بند ہے۔


ملتان،

ملتان میں انسایت سوز واقعہ

واحد ابادکالونی میں نو مولود بچی کی لاش کوڑے سے برامد، پولیس ذرائع کے مطابق

اہل علاقہ نے بتایا کہ نامعلوم شخص نومولود کو کوڑے میں پھینک کر فرار،

ملتان، ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی۔


ملتان،

قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے کے الزام میں گرفتار ملزم طیب خاکوانی عدالت میں پیش

نیب عدالت نے سابق ڈائریکٹر ڈویلپر طیب خاکوانی کو مزید چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

طیب خاکوانی کو ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ بنچ سے گرفتار کیا گیا تھا, نیب حکام

ملزم نے غیرقانونی سوسائٹی میں قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا, نیب

ملزم نے شہریوں کو بھی دھوکہ دہی میں پلاٹوں کی مد میں کروڑوں روہے کا فراڈ کیآ, نیب

ملزم کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا ہے


ملتان۔

سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

سابق گورنر کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے کیپٹن صفدر کی آمد

کیپٹن صفدر کے ہمراہ ممبر قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف بھی موجود ہیں۔

سابق گورنر سے اظہار تعزیت کے لئے صوبائی وزیر سمیع ﷲ چوہدری کی آمد

کیپٹن صفدر اور سمیع ﷲ چوہدری نے سابق گورنر سے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔


ملتان،

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد ملتان پہنچ گئے

چیف جسٹس ہائیکورٹ مامون رشید شیخ ۔۔سینئر ترین جج جسٹس محمد قاسم خان نے استقبال کیا

چیف جسٹس پاکستان کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔


ملتان

رہبرِ سرائیکستان بیرسٹر تاج لنگاہ کے دیرینہ دوست معروف سندھی قوم پرست اور سابقہ نیب کے بانی رکن بشیر احمد ملاح کی پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں آمد۔

پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنماؤں ڈاکٹر مقصود احمد لنگاہ۔حاجی احمد نواز سومرو۔چوہدری عبدالرزاق راجپوت سے ملاقات۔

سندھی و سرائیکی تحریک کے حوالے سے تفصیلی مشاورت۔
بشیر احمد ملاح صاحب جلد ہی بلوچ قوم پرستوں سے رابطہ کر کے سرائیکی سندھی اور بلوچ قوم پرستوں کا سندھ میں ایک کنونشن منعقد کریں گے۔ جسمیں قوم پرستوں کے وسیع تر اتحاد کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بشیر احمد ملاح نے کہا کہ وہ سرائیکی قوم کی شعوری پختگی سے متاثر ہوئے ہیں مگر سرائیکی قوم کو ابھی قومیتی ارتقاء کی مزید مرحلے طے کرنے ہیں جو کہ سندھی اور بلوچ قوم پہلے سے طے کر چکے ہیں۔

بشیر ملاح آج پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللّٰہ نواز وینس اور پاکستان سرائیکی پارٹی کے دوسرے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

%d bloggers like this: