اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

31جنوری2020:آج ضلع رحیم یار خان میں کیا ہوا؟

جام ایم ڈی گانگا کی ملک انعام خالق بندیال کو کسان تحریک پاکستان کسان اتحاد میں شمولیت کی دعوت

رحیم یار خان
ملک انعام خالق بندیال کی قیادت میں ضلع خوشات سے تعلق رکھنے والے زمینداروں محمد نعیم خان، محمد عامر محمد سجاد کا گانگا نگر رحیم یار خان کا خیر سگالی وزٹ.

پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور کسان بچاؤ تحریک پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری جام ایم ڈی گانگا کا مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ. گانگا نگر آمد پر مہمانوں کو سرائیکی اجرکیں پہنا کر خوش آمدید کہا گیا .جام ایم ڈی گانگا کی ملک انعام خالق بندیال کو کسان تحریک پاکستان کسان اتحاد میں شمولیت کی دعوت

اور ضلع خوشاب میں انہیں تنظیم کو آرگنائز اور کسانوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری تفویض کرتے ہوئے کہا کسانوں کے حقوق کی آواز اٹھانا بہترین خدمت خلق ہے. ملک کی زراعت اور کسانوں کے بچاؤ کے لیے ہم سب کو متحد اور منظم ہو کر مافیاز کی چیر دستیوں سے کسانوں کو نجات دلانا ہوگی.

وزیر اعظم کے اعلان کے باوجود ابھی تک کھاد کے ریٹ میں مارکیٹ میں کوئی کمی نہیں ہو سکی. یہ کسانوں کے ساتھ زیادتی اور حکمرانوں کی ناکامی ہے. ملک انعام خالق بندیال نے کہا کہ

زمیندار طبقے کو جدید کاشتکاری کرکے اپنی پیداوار کو بڑھ کر ملکی معیشت میں اپنا حصہ بڑھانا ہوگا.کسان اپنے رقبے میں ایک فصل کاشت کرنے کی بجائے مختلف فصلات سبزیات فروٹ کی کاشت کریں. حکمران کسانوں کو ان کی فصلات کے جائز ریٹس دلائیں.

کسانوں کے پیداواری اخراجات کم کرنے کی حکومتی پالیسی اختیار کرکے ریلیف فراہم کریں. گنے کی کم ہوتی ہوئی اوسط پیداوار زرعی اداروں زرعی سائنس دانوں اور کسانوں کے لیے بڑا سوالیہ نشان ہے.

شوگر مافیا کسان اور عوام دونوں لوٹ رہا ہے. گنے کا کم ازکم ریٹ 300روپے من ہونا چاہئیے.آٹے کے مصنوعی بحران کو آڑ بنا کر باہر سے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ سراسر کسان کش ہے.

یہ ملک کی زراعت اور گندم کے کاشتکاروں کے خلاف منظم سازش ہے. قمیتی زرمبادلہ ضائع کرکے گندم ہرگز درآمد نہ کی جائے.

اس موقع پر جام ایم ڈی گانگا نے ملک انعام خالق بندیال و دیگر کو سرائیکی اجرکیں بھی پہنائیں.جام مشتاق احمد گانگا،

جام واحد بخش گانگا جام محمد راشد مجنوں گانگا محمد آصف امین، محمد اسد امین وغیرہ بھی اس موقع پر موجود تھے.

%d bloggers like this: