اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر  روجھان

روجھان

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی کوٹ کرم خان میں سابق ناظم یونین کونسل کوٹ کرم خان سردار اشتیاق مزاری کے ظہرانے میں شرکت ۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کی کوٹ کرم خان میں سابق ناظم یونین کونسل کوٹ کرم خان سردار اشتیاق مزاری کی دعوت پر ان کے دیرے پر پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو بتایا گیا کہ بابائے تمن مزاری سردار میر بلخ شیر مزاری کی کاوشوں کی بدولت ان کے دور میں کوٹ کرم خان میں مثالی طور پر ترقیاتی کام ہوئے جس میں ٹیلی فون ایکسچینج کے قیام کا منصوبہ اور بجلی کا منصوبہ بھی دیا گیا

جس کے ہم آج تک شکرگزار ہیں اشتیاق مزاری نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ کرم خان میں سابق ترقیاتی منصوبوں کی روایات برقرار رکھتے ہوئے ہمارے علاقے کوٹ کرم خان میں گیس کی سہولت دی جائے

تاکہ ہمیں بھی گیس کی فراہمی میسر ہو اور ہمارا علاقے کی عوام اس سہولت سے مستفید ہو اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی آمد پر ان کے لئے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا

سردار اشتیاق مزاری سمیت معززین و عمائدین علاقے کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں ربنواز مزاری، فضیل مزاری،

وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی راجن پور سردار ندیم حشمت مزاری و دیگر لوگوں شامل تھے اس کے بعد ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری لاہور روانہ ہو گئے ۔


روجھان

بحکم ایس ڈی او واپڈا روجھان ذیشان اشرف راجپوت کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ

کل مورخہ 23/1/2020 بروز جمعرات عمرکوٹ فیڈر کی بجلی کا مرمتی کام کے سلسلے کی وجہ سے عمرکوٹ فیڈر کی بجلی

صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 منٹ تک بجلی بند رہے گی عمرکوٹ کی عوام الناس نوٹس فرما لیں

یہ بات تحصیل رپورٹر نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے انجارچ گریڈ اسٹیشن روجھان محمد اسماعیل ملک نے بتایا ۔


روجھان

زرائع کے مطابق مُلک گیر پولیو مہم 16,17,18,19,20 دسمبر 2019 تک روجھان میں بلاتعطل کے مہم شروع ہو کر اختتام پزیر ہوئی مگر تاحال اس مہم میں حصہ لینے والے ایریا فیلڈ پولیو کے ٹیموں کو معاوضہ کی ادائیگی نہ ہوسکی زرائع

اور رواں ماہ ڈیرہ غازی خان دو بچوں میں پولیو وائرس پایا گیا تھا تو روجھان سمیت پورے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ریکور مہم 14,15,16,17,18 پانچ روزہ پولیو مہم بھی اپنے اختتام کو پہنچی مگر آفیسران کو معاوضہ کے ادائیگی کی پرواہ تک نہیں ہوئی

متعلقہ آفیسران و ڈی سی راجن پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ
رحیم یارخان:ڈپٹی کمشنر شہزادہ علی کےآفس میں نامعلوم وجوہات کےباعث آگ لگی،آفس میں موجود فرنیچر،الیکٹرک آلات،اور دیگراشیاءجل گئیں، ریسکیوذرائع


روجھان

روجھان معظم مارکیٹ بنوں مارکیٹ میراں پور روڈ اجناس (اناج) مارکیٹ میں سیوریج کی نکاسی آب اور صفائی کے سلسلے میں معظم مارکیٹ، بنوں مارکیٹ کلمہ چوک مارکیٹ کے تاجران و دوکانداران کی اہم میٹنگ ۔

بنوں مارکیٹ، معظم مارکیٹ، میراں روڈ اجناس مارکیٹ میں سیوریج کے نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے سلسلے میں اہم میٹنگ میونسپل کمیٹی روجھان میں منعقد ہوئی جس میں مارکیٹوں کے تاجران اور دوکانداران نے شرکت کی

اس موقع پر معظم مارکیٹ اور بنوں مارکیٹ میں نکاسی آب کے حوالے سے اور صفائی کی صورتحال پر گفتگو اور صفائی کے مطالق ٹھوس اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا

اس موقع پر تاجران و دوکانداران نے میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی عزم کیا اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے عملہ صفائی کو مارکیٹس میں جلد نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کرنے کہ ہدایت کی

اس سلسلے میں دروغہ صفائی نے یقین دلایا سینئر سب انجینئر محمد شاہد بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ میٹنگ میں موجود تھے ۔


روجھان

اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کی زیر صدارت روجھان معظم مارکیٹ بنوں مارکیٹ میراں پور روڈ اجناس (اناج) مارکیٹ میں سیوریج کی نکاسی آب اور صفائی کے سلسلے میں معظم مارکیٹ،

بنوں مارکیٹ کلمہ چوک مارکیٹ کے تاجران و دوکانداران کی اہم میٹنگ بنوں مارکیٹ، معظم مارکیٹ، میراں روڈ اجناس مارکیٹ میں سیوریج کے نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے سلسلے میں اہم میٹنگ میونسپل کمیٹی روجھان میں منعقد ہوئی

جس میں مارکیٹوں کے تاجران اور دوکانداران نے شرکت کی اس موقع پر معظم مارکیٹ اور بنوں مارکیٹ میں نکاسی آب کے حوالے سے اور صفائی کی صورتحال پر گفتگو اور صفائی کے مطالق ٹھوس اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا

اس موقع پر تاجران و دوکانداران نے میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی عزم کیا اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے عملہ صفائی کو مارکیٹس میں جلد نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کرنے کہ ہدایت کی

اس سلسلے میں دروغہ صفائی نے یقین دلایا سینئر سب انجینئر محمد شاہد بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ میٹنگ میں موجود تھے ۔


روجھان

رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی کاوشوں اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی کوششوں کی بدولت روجھان کے مختلف وارڈز محلوں میں ٹرانسفارمرز لگانے کا کام جاری کر دیا گیا ہے

جس میں محلہ حاجی اللہ جوایا سومرو، محلہ ملک فاروق ،محلہ شاہ غلام جاڑا میں ٹرانسفارمرز کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے

تقریباً شہر میں کل 12 نئے اضافی ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈ کیئے جائیں گے جس میں علاوہ ازیں 134 بستیوں میں بھی بجلی کی تنصیب کا کام ترجیحی بنیادوں پر ہو گا

محلہ مکینوں نے محلوں میں ٹرانسفارمرز نصب کرنے پر رکن قومی اور ڈپٹی سپیکر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

%d bloggers like this: