مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

سٹینو گرافرز اپ گریڈیشن کے بنیادی حق سے محروم، اپ گریڈیشن کا مطالبہ

ڈیرہ اسماعیل خان :سٹینو گرافرز اپ گریڈیشن کے بنیادی حق سے محروم ،محکمہ عملہ اور خزانہ واضح قردار داوں کے باوجودلیت ولعل سے کام لینے لگا، سٹینو فرافرز کمیونٹی میں شدید بے چینی اور تشویش پھیل گئی ، سٹینو گرافرز کیڈر کی فوری اپ گریڈیشن کا مطالبہ ،

سٹینو گرافر ایسوسی ایشن کے مطابق سٹینو گرافرز کمیونٹی حکومتی امور میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے اور صبح سے شام تک اپنے فرائض نہایت تندہی سے ادا کرتی ہے ۔سیکشن افر سے لے کر وزراء،وزیر اعلی اور گورنر تک کے لئے یہی عملہ دن رات کام میں مشغول ہوتا ہے

لیکن اس اہم طبقے کو اپ گریڈیشن جیسے بنیادی حق سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔

سٹینو گرافر ز ایسوسی ایشن کے مطابق سٹینڈنگ کمیٹی نے 22 مارچ 2017 کو سٹینوگرافرز کیڈر کی اپ گریڈیشن کی سفارشات کی


سرشام مسلح ڈکیتی اور فائرنگ کا دالخراش واقعہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر کے گنجان آباد علاقہ محلہ کمبہارانوالہ سٹی ڈیرہ میں سرشام مسلح ڈکیتی اور فائرنگ کی سنگین واردات ،

فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ،ڈاکوﺅں زخمیوں سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرارہوگئے ، دونوںزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی ،شہر بھر کی ناکہ بندی سخت کرکے ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کردی گئی ،

پولیس ذرائع کے مطابق محلہ کمہارانوالہ سٹی ڈیرہ میں سرشام مسلح ڈکیتی کی سنگین واردات کے دوران موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکوﺅں نے دوافرادسیف الرحمن ولد غلام حسین سکنہ محلہ کمہارانوالہ اور اسک کے بھتیجے مظہر علی نعمان ولد شاہجہان سکنہ وانڈہ موچیانوالہ کو روک کر ان سے نوٹوں سے بھرے بیگ کو چھیننے کی کوشش کی


 ڈی پی او دفتر ڈیرہ میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کی زیر صدارت ان کے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا

جس میں نیشنل ایکشن پلان کی عملداری ، کاﺅنٹر کرائم ، قیام امن ، خدمت عامہ کے عوامل ، انتظامی امور میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور فورس کے جوانوں کی ویلفئیر کے لئے جامع اقدام اٹھانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔

اجلاس میں سب ڈویژنل پولیس آفیسران اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ، جرائم کی شرح ، پولیس کی استعداد کار اور تھانوں میں درج مقدمات کی تفتیشی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

اس سلسلے میں جامع حکمت عملی طے کر لی گئی ہے ۔


 مکان میں چوری کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ کینٹ کی حدود گرین ٹاﺅن میں لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرنے کا مقدمہ چھ ماہ بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیاگیا۔

تھانہ کینٹ کی حدود گرین ٹاﺅن میں گزشتہ سال چھ ماہ قبل نامعلوم چور مکان میں داخل ہوگئے اور وہاں سے پندرہ تولہ طلائی زیوات اور اڑھائی لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے ،

کینٹ پولیس نے متاثرہ شخص کی رپورٹ پر چھ ماہ بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاہے۔


 بارہ سالہ بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تحصیل درازندہ میں درندہ صفت ملزم نے بارہ سالہ بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا ،

درازندہ پولیس نے متاثرہ بچے کے بھائی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل درازندہ میں درندہ صفت ملزم نے رات کے وقت گلی شارع عام میں بارہ سالہ بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،پولیس نے متاثرہ بچے کے بھائی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔


 کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار، ٹریفک حادثات کا ہونا روزانہ کا معمول بن گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر و گردونواح میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار، ٹریفک حادثات کا ہونا روزانہ کا معمول بن گیا، شہریوں کا ڈی پی او، ڈی ایس پی ٹریفک سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار ہونے سے آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ کم عمر رکشہ ڈرائیور رکشوں پر 6 سواریوں کی گنجائش والے رکشہ میں 8/10 مسافروں کو بیٹھا کر ڈیرہ کے گردونواح کا بھی سفر کرتے ہیں

جبکہ متعدد رکشہ ڈرائیوروں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں ہے جس کے باعث آئے روز حادثات کا ہونامعمول بن چکا ہے اور بیشمار شہری اپنی زندگی کی بازیاں بھی ہار چکے ہیں۔


منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کے دوران 2کلو کے قریب چرس برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کینٹ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کے دوران 2کلو کے قریب چرس برآمد، تین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران امیر سٹی میں ثاقب مروت نامی منشیات فروش سے 1200گرام چرس، نیوبنوں چونگی پر غلام یاسین بلوچ سکنہ تھویا فاضل نامی منشیات فروش سے 360گرام چرس

اور مریالی موڑ پر ابوبکر سکنہ مریالی سے 320گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔


 ٹریکٹر ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)انڈس کالونی اور بند دھپانوالہ پر بغیر اجازت ٹریکٹر کے ذریعے ریت اٹھانے پرکینٹ پولیس نے3ٹریکٹر ڈرائیورز کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں منرل گارڈز نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ انڈس کالونی اور بند دھپانوالہ پر تین ٹریکٹر ڈرائیورز بغیر اجازت ٹریکٹر کے ذریعے ریت اٹھا رہے تھے،

پولیس نے تینوں ڈرائیورز کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔


 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ کا سی پیک روڈ کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر)واحد محمود نے یارک اور پنیالہ کے علاقے سے گزرنے والے سی پیک روڈکا اچانک دورہ کیا ۔ اس دوران ایس ڈی پی او سٹی اقبال خان اور ایس ایچ اوز ان کے ہمراہ تھے ۔

اس دورے کے دوران مو جودہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر سی پیک پر جاری کام کے حوالے سے سی پیک پر کام کرنے والی لیبر اور ان کے دفاتر سمیت سیکیورٹی پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔

ڈی پی او نے پولیس افسران کو سی پیک پر ہر قسم کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات کی ۔جبکہ سی پیک پر جاری کام کے دوران اور رہائشی کیمپوں کے علاقے میں پولیس گشت میں اضافہ،سی پیک مقامات اور رہائشی کیمپوں کی سیکیورٹی کا آڈٹ کرکے رپوٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔


آل پاکستان اردو مشاعرہ کی تقریب کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گومل یونیورسٹی میں ”افکار دانش“ کے حوالے سے آل پاکستان اردو مشاعرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ ڈویژن جاوید خان مروت تھے

جبکہ اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی طار ق محمود، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان، ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین، ڈین زرعی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیم جیلانی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر و ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز ڈاکٹر شفیع اللہ خان سمیت

تمام شعبہ جات کے سربراہان اور انتظامی افسران دیگر اساتذہ ، پاکستان کے مختلف شہروںسے آئے ہوئے شعراءکرام دانش نقوی ‘خالد ندیم شانی ‘ڈاکٹر صغیر احمد صغیر، شعیب کیانی، طاہر بلوچ، صباحت عروج، ڈاکٹر ضیا الدین ضیائ، عظیم بخت، عاجز کمال رانا،


ضابطہ دیوانی میں ترامیم اور منشیات ایکٹ معطل ہونے کا امکان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضابطہ دیوانی میں ترامیم اور منشیات ایکٹ 2019 معطل ہونے کا امکان ،صوبائی حکومت نے وکلاءکی ہڑتال کے باعث نئے بل کا مسودہ اسمبلی سیکرٹریٹ ارسال کردیاہے اور 27 جنوری سے شروع ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ممکنہ طور پر نیا بل پیش کیا جائے گا

جس کے بعد ضابطہ دیوانی میں ترامیم اور انسدا د منشیات ایکٹ 2019 کو ممکنہ طور پر معطل کردیاجائے گا۔خیبر پختونخوا حکومت ضابطہ دیوانی میں ترامیم اور انسداد منشیات ایکٹ 2019 کو تین ماہ کے لئے معطل کیاجارہاہے ،

وکلاءکی ہڑتال کے باعث حکومت نے نیا پل تیار کرلیاہے ،نئے بل کا مسودہ صوبائی سیکرٹریٹ کو ارسال کردیاہے ،ضابطی دیوانی میں ترامیم اور انسدا د منشیات کے لئے نئے قانون کے خلاف وکلا ءکی ہڑتال تیسرے ہفتے میں داخل ہوچکی ہے ،


سنوکر کلبوں کی بھر مار ،نوجوانوں کا مستقبل داﺅ پر ،منشیات اور سگریٹ کا بے دریخ استعمال

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلع ڈیرہ میں سنوکر کلبوں کی بھر مار ،نوجوانوں کا مستقبل داﺅ پر ،منشیات اور سگریٹ کا بے دریخ استعمال ،جواءبھی کھیلا جانے لگا ،

شہریوں کا ڈی پی او ڈیرہ سے کریک ڈاﺅن کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں درجنوں سے زائد سنوکر کلب قائم ہوچکے ہیں جس کے باعث نوجوانوں کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا ہے جہاں کالج وسکولوں کے طلباءپڑھائی کرنے کی بجائے سارا سارا دن ان کلبوں میں گزار کرگھروں کو چلے جاتے ہیں ،

ان مقامات پرنوجوان منشیات اور سگریٹ کا بے دریخ استعمال کرتے ہیں او ر جواءبھی کھیلا جاتاہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ طلباءجواءکھیتے ہیں اور پیسے ختم ہونے کی صورت میں وارداتیں کرنا شروع کردیتے ہیں ،


 مٹھائی اور بیکرز کی اشیاءکی قیمتیں آسمان سے باتین کرنے لگیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر وگردونواح میں قائم مٹھائی اور بیکرز کی اشیاءکی قیمتیں آسمان سے باتین کرنے لگیں ،غریب اور متوسط طبقے کے افراد بھاﺅ پوچھنے تک محدود ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر وگردونواح میں قائم سوئٹس ،شاپس اور بیکرز مالکان نے مہنگائی کے ستائے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے کے لئے لنگوٹ کس لیے ،

مالکان کی جانب سے مٹھائیوں اور بیکرز کی اشیاءکی نئی نئی وارائٹیوں کو متعارف کروانے کے لئے آئے روز نئے نئے حربے استعمال کیے جاتے ہیں ۔

بااثر مالکان نے بیکرز مصنوعات اور مٹھائیوں کی تشہیر کے لئے پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا کی مدد لینے کی بجائے سوشل میڈیا کا سہارا لے کر ناقص وغیر معیاری مٹھائیاں جو کہ مختلف کیمیکل استعمال کرکے تیار کی جاتی ہیں


 مہنگائی کنٹرول کرنے کی تمام کوششیں بے سود ،مہنگائی کا جن بوتل سے باہر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مہنگائی کنٹرول کرنے کی تمام کوششیں بے سود ،مہنگائی کا جن بوتل سے باہر ،

ضلع بھر میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مہنگائی کنٹرول کرنے کی تمام کوششیں بے سود ،آٹا ،گھی ،چینی ،دالیں اور دیگر اشیاءخوردونوش گرانفروش بدستور مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں ۔انتظامیہ کی طرف سے دعوی کیاگیا کہ گرانفروشوں کو لاکھوں روپے جرمانے کیے گئے ہیں

جس پر چھوٹے دکانداروں نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے انتظامیہ گلی محلوں کے چھوٹے دکانداروں کو بھاری جرمانے کرتی ہے جبکہ مہنگائی کے اصل ذمہ دار شہروں میں موجود تاجروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔


رواں سال سرکاری سکیم کے تحت حج پیکج کی رقم پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کر جانے کا امکان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وزارت مذہبی امور حج 2020ء کیلئے نئی حج پالیسی کا اعلان رواں ماہ جنوری کے آخری ہفتہ میں کرے گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال سرکاری سکیم کے تحت حج پیکج کی رقم پانچ لاکھ سے تجاوز کر جائے گی کیونکہ غیر ملکی زرمبادلہ کی قدر میں اضافہ، انشورنس پریمیئم، ویلیو ایڈڈ ٹیکس، ویزہ فیس، مکتب فیس سمیت دیگر حج اخراجات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائشی عمارتوں کے کرائے میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ایئر لائنز نے بھی حج ٹکٹ میں اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں سال بھی سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے درمیان سرکاری حج کوٹہ کا تناسب 60 اور 40 فیصد رہے گا جبکہ 80 سال سے زائد عمر رسیدہ افراد قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہیں,01/


میگا کرپشن سیکنڈل کیخلاف وسیع پیمانے پر ایکشن کا آغا زہو گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں میگا کرپشن سیکنڈل کیخلاف وسیع پیمانے پر ایکشن کا آغا زہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مالی امداد کے حصول کیلئے آنے والی خوبرو خواتین سے خفیہ شادیاں کر کے انہیں مالی کارڈ دینے کا انکشاف سامنے آگیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ایسے گھناﺅنے کیسز سامنے آچکے ہیں کہ کیسے خوبرو خواتین کیساتھ شادی رچا کر انہیں مالی امداد کیلئے کارڈ تقسیم کیے گئے۔

دوسری اور تیسری شادیاں سکینڈل منظر عام پر آنے سے بااثر افسران نوکری سے محروم ہونے کے قریب پہنچ چکے تو دوسری طرف ان سینئر عہدیداران کے گھروں میں بھی لڑائیاں شدت اختیار کر گئی ہیں۔


: ایس پی اور دو ڈی پی اوز کے تبادلوں کے احکامات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے صوبے میں تعینات ایک ایس پی اور دو ڈی پی اوز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے دو علیحدہ علیحدہ اعلامیہ کیمطابق ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کو ایس پی رورل کیپیٹل سٹی پولیس پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس طرح محمد شفیق کی رخصت پر جانے کی وجہ سے خالی ہونیوالے ضلع ساﺅتھ وزیرستان میں شوکت علی کو قائمقام ڈی پی او لگایا گیا ہے۔ جبکہ ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول سوات ذولفقار احمد تنولی کو اپر چترال میں ڈی پی او تعینات کیا گیا ہے۔
٭٭٭٭

%d bloggers like this: