مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی جھگیوں میں لگنے والی آگ نے پوری بستی اجاڑ دی

جھگی کے رہائشیو٘ ں نےتیسرے روز بھی کھلے آسمان تلے رات بسر کی۔

کراچی میں جھگیوں میں لگنے والی آگ نے پوری بستی اجاڑ دی ۔جھگی کے رہائشیو٘ ں نےتیسرے روز بھی کھلے آسمان تلے رات بسر کی۔

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کے ہمراہ کمشنر کراچی نے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا اور امدادی سامان میں کمبل ، کھانے پینے کی اشیا اور گرم کپڑے تقسیم کئے۔

منگل کی رات کو تین ہٹی کے قریب لگنے والی آگ نے جھگیوں میں آباد مکینوں کےجینے کا سارا سامان خاکستر کردیا اب ان سرد راتوں میں مہنگائی کے اس دور میں یہ مسکین اور نادار افراد کھلے آسمان تلےزندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

بستی میں لگنے والی آگ نے ہستی کھیلتی ان زندگیوں کی دنیا اجاڑ دی ہے۔
آنکھوں میں سنہرے مسقبل کے خواب سموئے معصوم بچوں کا کہناہےکہ سب جل کر خاکسترہو گیا صرف یونیفارم بچ گیاہے۔

حکومتی امداد کے منتظر کئی خاندان تیسرے روز بھی امداد کی راہ تکتے رہے۔

پولیس رینجرز اور مخیر حضرات نے گرم کپڑے ،کھانا اور ناشتہ فراہم کیا۔متاثرین کہتے ہیں حکومتی نمائندے دورہ کر رہے ہیں لیکن رہائیش کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر سالم الخدیم الظنحانی کا متاثرہ جگہ کا دورہ کیاہے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کے ہمراہ کمشنر کراچی بھی ہیں

قونصل جنرل نے متاثرین کے مسائل سنے اور امدادی اشیاءتقسیم کیں امدادی سامان میں کمبل ، کھانے پینے کی اشیا اور گرم کپڑے شامل ہیں متاثرین میں عارضی ٹینٹ بھی تقسیم کیے گے ۔

%d bloggers like this: