مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور:انتظامیہ سے مذاکرات ناکام، نانبائیوں کا آج سے ہڑتال کا اعلان

دوسری طرف پشاور کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک نے اس ضمن میں سخت ایکشن لینے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

پشاور: ملک بھر میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پرجہاں عوام الناس شدید پریشان ہیں وہاں صوبہ خیبرپختونخوا کے نان بائیوں نے 170 گرام کی روٹی کی قیمت 15 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

انتظامیہ سے ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد نان بائیوں نے آج (بروز پیر) سے ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

دوسری طرف پشاور کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک نے اس ضمن میں سخت ایکشن لینے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

پشاور کے نان بائیوں نے واضح طور پرکہا ہے کہ اگر 170 گرام کی روٹی کی قیمت سرکاری طور پر 15 روپے مقرر نہ کی گئی تو ان کے لیے تندوروں کو کھولنا اور کاروبار کرنا ناممکن ہوگا۔

نان بائیوں کی طرف سے آج یعنی  پیر سے ہر قیمت پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: