مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایران کا یوکرینی مسافر طیارے کو غلطی سے نشانہ بنانے کا اعتراف

انھوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں، جب تک انصاف ہوتا نہیں دکھے گا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ایران نے یوکرینی طیار ہ کو غلطی سے نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیاہے ۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایران نے کہاہے کہ یوکرین کا طیارہ غلطی سے حملے کا نشانہ بنا۔

خیال رہے کہ چند دن قبل یوکرینی طیارے میں 176افراد ہلاک ہوگئے تھے،

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی کہا ہے کہ یوکرین کا طیارہ ایرانی میزائل کا نشانہ بنا، ممکن ہے مسافر طیارے پر میزائل دانستہ نہ مارا گیاہو تاہم انٹیلی جنس کے پاس طیارہ میزائل سے تباہ ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں، جب تک انصاف ہوتا نہیں دکھے گا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

 یوکرین کا مسافر طیارہ بدھ کو تہران کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

واضح رخبر رساں ادارے روئٹرز نے ایران کے سیول ایوی ایشن ادارے کے ترجمان رضا جعفرزادے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ طیارے میں 170 افراد سوار تھے، جبکہ ایرانی میڈیا میں بتایا جا رہا ہے کہ طیارے میں 180 مسافر اور عملے کے افراد موجود تھے اور اس نے یوکرین کے دارالحکومت کیو کے لیے اڑان بھری تھی۔

طیارے نے تہران کےآیت اللہ  خمینی  انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی۔ اور ایرانی میڈیا میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے۔

%d bloggers like this: