مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان  سیاحت کے لحاظ سے ایک اور مشہور بین الاقوامی میگزین کے ریڈار پر

اس سے پہلے برطانیہ کے مشہور کانڈی ناسٹ اور بر ٹش بیک ہیکرز نے بھی پاکستان کو 2020 کے لئے بہترین سیاحتی ملک قرار دیا تھا۔

پاکستان  سیاحت کے لحاظ سے ایک اور مشہور بین الاقوامی میگزین کے ریڈار پر آگیاہے۔

برطانیہ کے بعد امریکہ کے مشہور فوربز میگزین نے بھی پاکستان کو 2020 میں سیاحت کے لئے ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل کرلیا۔

میگزین نے سیاحوں کو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قدرتی نظارے اور ہزاروں سال پرانی تہذیب دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

میگزین نے پاکستان کو ایڈونچر ،ماؤنٹین ہائکنگ،رافٹنگ اور کلچر ٹورازم کے لئے بہترین ملک قرار دیا۔

فوربز میگزین کے مطابق پاکستان کا بنیادی انفراسٹرکچر بہتر ہوا ہے سڑکوں کی حالت بہتر ہے اور نئے ٹنل موجود ہیں۔

میگزین نے کیلاش کی منفرد ثقافت، چترال اور ہنزہ کی وادیاں سیاحوں کے لئے بہترین قرار دی  ہیں۔

میگزین نے برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کا بھی ذکر کیا ہے۔

میگزین کی ٹاپ ٹین لسٹ میں تاجکستان،چائنہ الجیریا، سعودی عربیہ اور ارمینیا سمیت دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔

اس سے پہلے برطانیہ کے مشہور کانڈی ناسٹ اور بر ٹش بیک ہیکرز نے بھی پاکستان کو 2020 کے لئے بہترین سیاحتی ملک قرار دیا تھا۔

%d bloggers like this: