مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صوبائی وزیر کا انوکھا مشورہ ، خیبر پختونخوا کے عوام پنجاب کا آٹا نہ کھائیں

پنجاب سے انے والا اٹا معدہ خراب کرتا ہے، مہنگا بھی ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام مقامی اٹا استعمال کریں۔۔ شوکت یوسفزئی نے ایک بار پر نرالی منطق پیش کرکے سب کو حیران کردیا۔۔فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے پنجاب سے انے والا 70 فیصد اٹا بند ہوگیا تو لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔۔

خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے پیش کی ہے یہ نرالی منطق۔۔ جس نے حال ہی میں ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کرنے، میٹرک پاس وزیر تعلیم کو انگلش سمجھنے والا قرار دیکر شہرت پائی۔

اسمبلی میں اٹے کے حوالے سے منطق کو فلور ملز ایسوسی ایشن نے نااہلی چھپانے کی توجیح قرار دیا ہے۔۔جس کے مطابق خیبر پختونخواکا 70 فیصد گندم اور اٹے کا انحصار پنجاب پر ہے۔

پنجاب کا فائن اٹا بہترین اور مارکیٹ نرخ کے مطابق ہے۔۔سالانہ 44 لاکھ ٹن گندم اوراٹا پنجاب سے اتا ہے خیبرپختونخوا کی اپنی پیداوارصرف 12لاکھ ٹن ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابقصوبائی حکومت گندم پیداوار اورپاسکو سے ریلیز میں اضافہ کرکے پنجاب پر انحصار کم کر سکتا ہے۔۔گیس،بجلی، پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے اثرات اٹےکی قیمت پر پڑے ہیں۔

دوسری جانب پشاور کے شہری پنجاب کے فائن اٹا کو مہنگا لیکن پسندیدہ قرار دے رہے

دوسری جانب اجلاس میں بی آر ٹی منصوبہ بلیک لسٹ کمپنی کے حوالے کرنے پر بھی خوب بحث ہوئی۔اپوزیشن نے معاملہ کمیٹی کےسپرد کرنے کا مطالبہ کیا تاہم حکومت نے متعلقہ وزیر نہ ہونے کا بہانہ کرکے معاملہ لٹکا دیا

اجلاس میں سپیکر اسمبلی نے صوبے کی سب سے بڑی میڈٰیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو دوہری شخصیت رکھنے پر کام سے روکنے کی سفارش کی رولنگ دی۔ وہی اختیارات کی جنگ پر اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اراکین نے وومن کاکس کمیٹی سے استعفے بھی دیدیے۔

%d bloggers like this: