اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دوہزار انیس میں متعدد نامور اور سینئر فنکار دنیا سے رخصت ہوگئے

عابد علی،ذہین طاہرہ اور روحی بانو کے مداح ان کے بے مثل کام اور جاندار اداکاری کو کبھی بھلا نہیں پائیں گے

دوہزار انیس میں متعدد نامور اور سینئر فنکار دنیا سے رخصت ہوگئے۔ عابد علی،ذہین طاہرہ اور روحی بانو کے مداح ان کے بے مثل کام اور جاندار اداکاری کو کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔

بے مثل اداکاروں کے لازوال کام پر دیکھتے ہیں  پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں چار دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار عابد علی بھی 2019 میں ہم سے بچھڑ گئے۔

انہوں نے 70 سے 90 کی دہائی تک پی ٹی وی کے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔ جن میں ’وارث‘ ‘پیاس’، ‘دوریاں’، ‘دشت’، ‘مہندی’، ‘دیار دل’ اور دیگر شامل ہیں۔

سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ بھی اسی سال پرستاروں کو روتا چھوڑ گئیں۔کئی دہائیوں پر محیط کیئریئر میں انہوں نے 700 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ خدا کی بستی، منزل، مراد، آنگن ٹیڑھا، دل دیا دہلیز، نور پور کی رانی، چاندنی راتیں۔ ان کے یادگار ڈراموں میں سے ہیں۔

انہیں 2013 میں ’تمغہ امتیاز‘ سے بھی نوازا گیا۔
بے مثل اداکارہ روحی بانو بھی 2019 میں چل بسیں۔ انہوں نے شوکت صدیقی، بانو قدسیہ، حسینہ معین ،منو بھائی اور اشفاق احمد کے کرداروں کو اپنی اداکاری سے زندہ جاوید کردیا۔

کرن کہانی، زرد گلاب، دروازہ اور دیگر بے شمار کلاسک ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرکے روحی بانو نے ناظرین کے دل جیت لئے۔

%d bloggers like this: