اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اورنمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

گیس کی قیمتوں میں 225فیصد اضافے کی خبر کسی بھونچال سے کم نہیں ،سہیل اعظمی

ڈیرہ اسماعیل خان :کالم نگار، انجمن تاجران خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر سہیل اعظمی نے اپنے بیان میں کہا کہ تبدیلی سرکار نے ڈیڑھ سال کے دور حکومت میں یوٹیلٹی بلز پر ٹیکسوں کی بھرمارکرکے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رکھا ہے اب گیس کی قیمتوں میں 225فیصد اضافے کی خبر کسی بھونچال سے کم نہیں ،اپوزیشن کی خاموشی حیران کن ہے۔ ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ان کیکابینہ نے ملک کے معاشی حالات دگرگوں کردیئے جوکہ 22کروڑ عوام کیلئے انتہائی پریشانی کا سبب بن گئے ہیں۔ آئے روز بجلی گیس، پیٹرول ڈیزل کے نرخوں اور ٹیکسوں میں اضافہ ناقابل برداشت مہنگائیکے بوجھ تلے دبا رکھا ہے ،کاروبار زندگی معطل ہے، بیروزگاری کی شرح میں انتہائی خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ان ناگفتہ بہ حالات میں عوام کو ریلیف دینے اور افسر شاہی کے بے لگام گھوڑوں کو لگام دینےکی بجائے گیس کی قیمتوں میں یکم جنوری سے صارفین پر225فئصد اضافے کی تجویز انتہائی ظالمانہ ہے عوام اور تاجر اس کی سخت مذمت کرتے ہیں لہذا اسے فوری طور پر واپس لیا جائے،۔ اس سلسلے میںاپوزیشن کی پر اسرار خاموشی اور چشم پوشی حیران کن ہے۔
٭٭٭
شہر بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان شہر بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، بازاروں میں بھی خریداروں کا رش بڑھ گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد کرسمس کے حوا لے سے خریدوفروخت میںمصروف ، تفصیلات کے مطابق دسمبر کے آتے ہی کرسمس کی تیاریاں جوش و خروش سے شروع ہو جاتی ہیں۔ جیسے جیسے کرسمس قریب آرہا ہے ڈیرہ کے بازاروں میں بھی گہما گہمی بڑھتی جاتی ہے۔ بازار زیبائشاور آرائش کی چیزوں اور رنگ برنگی لائٹس سے سجا ہوا ہے۔شہریوں کی بڑی تعداد کرسمس اور نیو ائیر منانے کی تیاریاں کرنے میں مصروف ہے۔ مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ کرسمس کا تہوار ان کے لیے خاصاہمیت کا حامل ہے۔شہریوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے دکان داروں نے خصوصی اسٹالز بھی لگا رکھے ہیں .ان اسٹالز پر کرسمس کے حوالے سے گھروں کو سجانے کے لیے مختلف اقسام اور مختلف دھاتوں کا بنا سامانموجود ہے۔دکانوں پر کرسمس ٹری کے لوازمات بھی بڑھ جاتے ہیں کرسمس ٹری پر سجانے کے لیے ننھے سانتا کلاز، ستارے سنہری گھنگرو اور قسم قسم کے تحائف کے ڈبے بھی کھول دیے جاتے ہیں۔ گاہک من مرضیکی چیزیں تلاش کرنے آن پہنچتے ہیں۔تاہم کہیں کہیں بڑھتی مہنگائی کے باعث سجاوٹی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ نظر آرہا ہے جس سے کچھ گاہک بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔ دوسری جانب دکاندار کا کہناہے کہ ان سجاوٹٰی اشیا کی مہنگے داموں دستیابی ان کے بس سے باہر ہے موجودہ حکومت کا اس مہنگائی میں خاصا کردار ہے۔مہنگائی نے اگرچہ خرید متاثر کی ہے مگر مسیحی بھائی اس بار پھر کرسمس بھرپور منانے کے لیےپر عزم ہیں۔
٭٭٭
شہری سے زبردستی ٹریکٹر زبردستی چھین لیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ بھکر روڈ پر شہری سے زبردستی ٹریکٹر زبردستی چھین لیاگیا ، یونیورسٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یونیورسٹی میں غلام عباسولد ربنواز چڈھر سکنہ ڈھانڈلہ ضلع بھکر نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ بھکر روڈ ہاشمی مارکیٹ میں نامعلوم کارسوار آئے اور اس سے ٹریکٹر نمبرBKB-2068زبردستی چھین کر فرار ہوگئے۔ یونیورسٹی پولیس نےغلام عباس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

***
ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پولیس کی کا میاب کاروائی،ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا، صدر پولیس نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ڈیرہ بنوں روڈ پر واقع ٹوٹل فلنگ سٹیشن کےقریب دوران مشکوک شخص کو روک کر اس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے 1195گرام چرس برآمد کرلی ،ملزم نے پولیس کو اپنا نام رومان احمد ولد عبدالجلیل سکنہ سگو جنوبی بتایا ،پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیاہے۔
٭٭٭
ٹریفک حادثے کا ایک اور زخمی چل بسا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ ٹانک روڈ پرخواتین تبلیغی جماعت کی فلائنگ کوچ اور سرکاری پک گاڑی کے ٹریفک حادثے کا ایک اور زخمی کلرک رحمت اللہ چل بسا ،جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی ،متوفیکی لاش آبائی گاﺅں روانہ کردی گئی ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا ،ضلع ٹانک سے07 خواتین اور07 مردوں سمیت 14 افراد کی جماعت اسپیشل فلائنگ کوچ میں سوار ہوکر تبلیغیجماعت میں چالیس روزہ(چلے) کے لئے راﺅنڈ لاہور جارہی تھی کہ ڈیرہ ٹانک روڈ تھانہ صدر کی حدود میں فلائنگ کوچ بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والی سرکاری پک اپ گاڑی کے ساتھ جاٹکرائیجس کے نتیجے میں فلائنگ کوچ کا ڈرائیور58 سالہ سیدمامور شاہ ولد میان شاہ سید سکنہ پنگ کوٹ ٹانک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ فلائنگ کوچ میں سوار تبلیغی جماعت کی07 خواتین سمیت چودہ افراد شدیدزخمی ہوگئے جبکہ دوسری جانب سرکاری پک اپ گاڑی میں سوار اے سی جنڈولہ کشمیر خان، ڈیویلپمنٹ کلرک رحمت اللہ ولد حسام الدین مروت سکنہ ملازئی ٹانک بھی زخمی ہو ئے ،زخمی کلرک رحمت اللہ کو انتہائیتشویشناک حالت کے باعث ملتان ریفر کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا ، اس طرح ٹریفک حادثے میں فلائنگ کوچ کے ڈرائیور سمیت جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی ہے۔متوفی کی لاش آبائی علاقہملازئی ٹانک روانہ کردی گئی ہے
٭٭٭
قلب کی حیات نور ایمان سے مشروط ہے ،صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بندہ مومن کسی فرد واحد یا حکومت وقت سے اپنی ذاتی ضد اور انا کی وجہ سے تعلقات نہیں رکھتا بلکہ اس کی دوستی اور دوشمنی صرف اللہ کریم کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق ہوتیہے ،کیونکہ جب کوئی بھی فیصلہ ضد اور انا کے تحت کیا جاتا ہے توا س میں انصاف بالکل بھی نہیں ہوسکتا ،ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر قانون پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہا کہ قلب کی حیات نور ایمان سے مشروط ہے ،جب دل میں نور ایمان آتا ہے تو پھر قلب بندہ مومن کو صحیح راہ دکھاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ضروری ہے کہ ہم ہر وقت اپنا جائزہ لیتے رہیں اور اپنےقلب کو حیات بخشنے کے لئے اپنے ایمان کو مضبوط کریں اور جو حدود دین اسلام نے مقرر فرمائی ہیں ان کے اندر رہ کر زندگی گزارنی ہے اور معاشرے کی اس روش سے کنارہ کشی اختیار کرنا ہوگی جوکہ دین اسلامسے باہر ہوگی ،انہوںنے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی دہشت گردی کی مذمت کی اور ان کے لئے دعا بھی کی کہ اللہ کریم انہیں صبر دے اور ہمارے حکمرانوں کو غیر ت ایمانی عطا فرمائے ۔
٭٭٭
ڈسٹرکٹ ہسپتال روڈ پر غیر قانونی چنگ چی رکشہ اور ایمبولینس اسٹینڈ قائم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ ہسپتال روڈ پر غیر قانونی چنگ چی رکشہ اور ایمبولینس اسٹینڈ قائم ،ہسپتال آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ،شہریوں کو ڈی پی او ڈیرہ سے نوٹس لینے کامطالبہتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال روڈ کے ساتھ غیر قانونی چنگ چی رکشہ اور ایمبولینس اسٹینڈ قائم ہوچکا ہے جس سے مریضوں اور ہسپتال میں آنے والے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے۔مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں آنے والے مریض رکشہ ہٹانے اور راستہ کھولنے کا مطالبہ کریں تو ڈرائیور گالی گلوچ ہاتھا پائی پر اتر آتے ہیں ،چند ماہ قبل تک ہسپتال روڈ پر ٹریفک پولیساہلکار تعینات ہوتے تھے ۔اب نامعلوم وجوہات کی بناپر ڈی ایس پی ٹریفک نے ہسپتال روڈ پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹریفک پولیس کے ملازمین کی ڈیوٹیاں ختم کردی ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال آنے جانےوالے مریضوں اور گاڑیوں کی آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،مریضوں اور ان کے لواحقین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اور ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال روڈ پر ٹریفکپولیس تعینات کیے جائیں تاکہ ہسپتال روڈ پر قائم ہونے والے غیر قانونی رکشہ اور ایمبولینس اسٹینڈ کا خاتمہ ہوسکے اور مریضوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے ۔
٭٭٭
ڈیرہ شہر میں ٹریفک کا جام ہونا معمول بن کررہ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ٹریفک پولیس کا عملہ غائب ، ،شہر میں ٹریفک کا جام ہونا معمول بن کر رہ گیا ،ٹریفک پولیس کا عملہ غائب ،شہر کی سڑکوں پر چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے اڈے قائم کرلیے ،شہر کےچوک ،چوراہوں کے اطراف ریڑھی ،چھابڑی والوں نے قبضہ جمالیے یہی صورتحال خواتین کالج ،کچہری چوک ،زنانہ ہسپتال روڈ ،گرلز کالج 2 ،ٹانک اڈہ ،بنوں اڈہ اور سرکلر روڈ پر بھی ہے جس کی وجہ سےٹریفک کا جام ہونا روزانہ کا معمول بنتا جارہا ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زنانہ ہسپتال روڈ پر ٹریفک پولیس کے اہلکار نہ ہونے کے باعث ٹیکسی سٹینڈ ڈرائیوروںنے دوبارہ اڈے قائم کررکھے ہیں جس کیوجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اکادکا لڑائیاں روز کا معمول بن چکی ہیں ،ٹریفک پولیس کے افسران واہلکار ہوٹلوں اور فروٹ کی دکانوں پر گپیں ہانکتے دکھائی دیتے ہیں،شہریوں نے ڈی پی او ڈیرہ ،ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر کے داخلی وخارجی راستوں سمیت شہر کے چوک چوراہوں میں ٹریفک پولیس کو تعینات کیا جائے تاکہ شہری بغیر کسی رکاوٹ کےآمدورفت جاری رکھ سکیں ۔
٭٭٭
ابتدائی /غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 23دسمبر سے ہوگی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں ابتدائی /غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 23دسمبر سے ہوگی۔ترجمان کے مطابق خیبر پختونخواہ کے 1کروڑ 90 لاکھ سے زائد رائے دہندگانپر مشتمل ابتدائی /غیر حتمی انتخابی فہرستوں کے معائنہ کیلئے صوبہ میں مجموعی طور پر6000 ڈسپلے سنٹرز قائم کیے گئے ہیں،اسی طرح بلوچستان کے 46 لاکھ سے زائد رائے دہندگان پر مشتمل ابتدائی /غیر حتمی انتخابفہرستوں کے معائنہ کیلئے صوبہ میں مجموعی طور پر 2000ڈسپلے سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں ابتدائی / غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 23دسمبر سے ہوگی۔صوبہ پنجاب اور سندھ میںعنقریب اشاعت کیلئے انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں،رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج اور ڈسپلے سنٹر کی تفصیلات جاننے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر ایس ایم ایس کریں، ووٹ کے اندراج ومنتقلی کے لیے فارم نمبر 15ووٹ کے اندراج پر اعتراض کے لیے فارم نمبر 16اور درستگی کوائف کیلئے فارم نمبر 17ڈسپلے سنٹر پر جمع کروائیں،فارم اور دیگر ضروری معلومات ڈسپلے سنٹر انچارج اور دفتر ضلعی الیکشنکمشنر / رجسٹریشن آفیسر سے حاصل کریں،تمام فارم،اضلاع میں بنائے گئے ڈسپلے سنٹر / مراکز معلومات وشکایات کی فہرست اور دیگر معلومات الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ویب سائٹلنکecp.gov.pk/erollsسے حاصل کی جاسکتی ہیں، رائے دہندگان انتخابی قوانین کے مطابق اپنے ووٹ کے اندراج کو شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیں۔
٭٭٭
ضبط شدہ مختلف نوعیت کی 83گاڑیوں کی نیلامی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبرپختونخوا ایکسائزر نے مختلف کارروائیوں میں ضبط شدہ مختلف نوعیت کی 83گاڑیوں کی نیلامی کامیابی سے سرانجام دی۔ صوبائی آکشن کمیٹی کی موجودگی میں 83میں سے79گاڑیوں پر کامیاب بولی لگائی گئی جس کے عوض دس ملین سمیت ٹیکس کے سرکاری خزانے میں جمع کئے جائیں گے۔ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر و انچارج وئیر ہاﺅس کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ نیلام ایکسائز وئیر کے اندرمنعقد ہوئی جہاں تمام تر قانونی تقاضے پورے کئے گئے اور دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو بذریعہ اخبارات، اشتہارات و سوشل میڈیا مطلع کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایکسائز اعلی حکام کی قیادت میں کامیابیوںکی جانب رواں دواں ہے جبکہ ادارے میں انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ عوام تک خدمات کی رسائی میں آسانیاں پیدا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم آئندہ دو مہینوں کے اندر اندر دوسری نیلامی کیتیاری کررہی ہے جس میں امید ہے کہ سرکاری خزانے میں اس سے زیادہ کی رقم جمع کی جائیگی۔ واضح رہے کہ یہ ایکسائز کی 89ویں نیلامی تھی۔
٭٭٭
سال 2019کے ختم ہونے کے باوجود ملک بھر میں پولیو کے 111کیسز سامنے آئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سال 2019کے ختم ہونے کے باوجود ملک بھر میں پولیو کے 111کیسز رونماءہو ئے6نئے پولیو کیسز کی تصدیق کردی گئی ہیں بنوںمیں رواں سال 24پولیو کے کیسز رپورٹہوئے ہیں لکی مروت میں پولیو کیسز کی تعداد 27ہو گئی ہیں جبکہ رواں برس پولیو کے کیسز کی تعداد خیبرپختونخوا میں 79ہو گئی ہے اور پولیو پر رواں سال بھی قابو پانے میں محکمہ صحت اورمتعلقہ ادارے نا کام رہےمحکمہ صحت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پنجاب میں 5،بلوچستان میں 7، سندھ میں 16بچے متاثر ہو ئے ہیں لکی مروت ، بنوں ، میں سب سے زیادہ بچے پولیو کے کیسز سے متاثر ہو ئے ہیں رواں سال میںپولیو کے کیسز میں اضافہ سے والدین میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجود پولیو کے کیسز پر قابو نہ پایاجا سکاگزشتہ سال کی نسبت رواں سال پولیو کے کیسز میں اضافہہواہے۔
٭٭٭٭٭٭
موسم جزوی طورپرابرآلودرہے گا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان اورمضافات میں موسم جزوی طورپرابرآلودرہے گاجبکہ صبح کے وقت دھندہوگی۔اتوار کے روز دنبھر ڈیرہ میں دھند جھائی رہی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،ڈیرہ میں اتوارکو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16اورکم سے کم .04سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب

29فیصداورشام 5بجے 32فیصدتھا۔ پیر کے روز ڈیرہ میں طلوع آفتاب 7بجکر13منٹ پراورغروب آفتاب 5بجکر16منٹ پرہوگا۔
٭٭٭
جعلی چیک کیس میں سردار غضنفر اللہ خان گنڈہ پور بری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پشاور ہائی کورٹ بینچ ڈیرہ نے ایک کروڑ 51 لاکھ 55روپے جعلی چیک کیس میں مستغیث عطاءاللہ خان کی اپیل خارج کر کے سردار غضنفر اللہ خان گنڈہ پور کو باعزتبری کرنے کے احکامات جاری کردیئے، سردار غضنفر اللہ خان گنڈہ پور کی جانب سے سیف الرحمٰن ایڈوکیٹ ،رضوان اللہ آرائیں ایڈوکیٹ اور محمد جنید بیٹنی ایڈووکیٹ نے اپیل کی پیروی کی ۔استغاثہ کے مطابقمستغیث فریق عطاءاللہ خان نے تھانہ پروآ میں سال2015 کے دوران سردار غضنر اللہ خان گنڈ ہ پور کے خلاف ایک کروڑ 51 لاکھ 55 ہزار روپے کے جعلی چیک کا مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائدکیاگیا کہ اراضی کی خریداری کے عوض ملزم نے اسے جعلی چیک دیا ، ماتحت عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں مکمل ناکام ہوگیا اور عدالت نے ملزم کو مقدمہ سے بریکرنے کا حکم جاری کردیا ،مستغیث فریق نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو عدالت عالیہ میں چیلنچ کردیا اور فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ،فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد اپیل خارجکردی اور ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ملزم سردار غضنفر اللہ خان گنڈہ کو باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے
٭٭٭٭٭٭

%d bloggers like this: