اپریل 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صحافی پر جھوٹی ایف آئی آر ، پریس کلب لودھراں کا اجلاس

لودھراں پریس کلب کا اجلاس مقصود احمد بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جنرل سیکریٹری شیخ معراج الدین نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔

لودہراں

لودھراں پریس کلب کا اجلاس مقصود احمد بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جنرل سیکریٹری شیخ معراج الدین نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔لودھراں کے صحافی ثاقب مشتاق پر پولیس کی طرف سے کی گئی جھوٹی ایف آئی آر پر تمام ممبران نے شدید مذمت کی۔

صدر پریس کلب مقصود احمد بٹ نے ممبران کو بتایا کہ جہانگیر ترین کے دورہ کے موقع پر ان کی ڈی پی او سے ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے ڈی پی او کو بتایا تھا کہ ایف آئی آر میں جس دن ڈکیتی کی واردات ڈالی گئی ہے

اس دن ثاقب مشتاق دیگر تمام صحافیوں کے ہمراہ ڈی پی او کی طرف سے بلائی گئی پریس کانفرنس میں موجود تھے جس پر ڈی پی او نے حیرانگی کا اظہار کیا اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ایک ہی دن میں ڈی ایس پی کے ذمے لگائیں گے کہ

وہ اس واقعے کی شفاف انکوائری کریں لیکن بدقسمتی سے دو روز گزرنے کے باوجود نامعلوم وجوہات اورپولیس کی روائیتی سستی کی بناء پر کسی قسم کی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور ثاقب مشتاق تاحال حوالات میں بند ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اگر ڈی پی او کی طرف سے کسی قسم کی کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ لودھراں سمیت پورے پنجاب اور خاص طور پر اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے صحافی رابطے میں ہیں اور ہم اس جھوٹی ایف آئی آر کے خلاف اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔اجلاس میں تمام سینئر و جونیئر ممبران پریس کلب نے شرکت کی۔

%d bloggers like this: