مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنیوا: وزیراعظم عمران خان کاعالمی مہاجرین فورم سے خطاب

عالمی مہاجرین فورم کےانعقاد پر بہت خوش ہوں،سب سے زیادہ مہاجرین کی میزبانی پر ترک عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

وزیراعظم عمران خان کاعالمی مہاجرین فورم سے خطاب،

پہلےعالمی مہاجرین فورم کےانعقاد پر بہت خوش ہوں،سب سے زیادہ مہاجرین کی میزبانی پر ترک عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،عالمی مہاجرین فورم پر پاکستان کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں، پاکستان میں 30لاکھ سے زائد افغان مہاجرین موجود ہیں،

پاکستان کوتاریخ کےسب سےبڑےمہاجر مسائل کا سامنا رہا، پاکستان میں افغان مہاجرین 40سال سےمقیم ہیں،
پاکستانی قوم نے بہترین انداز میں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، پاکستان کو بے روزگاری جیسے مسائل کا سامنا ہے،پاکستان کی کوشش ہے کہ افغان مہاجرین اپنے ملک واپس جاسکیں،

احتیاط علاج سے بہتر ہے، بھارت نے80لاکھ کشمیریوں کو نظربند کردیا ہے،کشمیری عوام گھروں اور رہنما جیلوں میں قید ہیں،عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر پرنوٹس لینے کی اپیل کی تھی،کشمیر پر بھارتی تسلط کےباعث خطے میں ایک اور بحران کا خطرہ ہے،

بھارت کشمیرکی مسلم اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنےکی کوشش کررہا ہے،دنیا کو سمجھنا ہوگا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھا تو کیا ہوسکتا ہے؟ہمارا ملک مزید مہاجرین کا متحمل نہیں ہوسکےگا،عالمی برادری کو سوچنا چاہیےکہ2ایٹمی طاقتوں میں کشیدگی بڑھی تو کیا ہوگا؟

عالمی برادری بھارت پردباوَ ڈال کربحران ختم کرے،آسام میں 20لاکھ افرادکواپنی بھارتی شہریت ثابت کرنےکوکہاجارہاہے، بھارتی شہری گلیوں میں نکل آئے،وزیراعظم عمران خان کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو فروری میں دورہ پاکستان کی دعوت

%d bloggers like this: