اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے،اور تجزیے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

کوٹ ادو وگردونواح میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ،بارش سے بجلی وٹیلی فون کا نظام بھی معطل ہوگیا ،

دیہی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہی،بارش کا سلسلہ رات گئے جاری رہا،اس بارے تفصل کے مطابق کوٹ ادو وگردونواح میں گزشتہ2 روز سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ تا حال وقفے وقفے سے جاری ہے

جسکی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ،بارش سے بجلی وٹےلی فون کا نظام بھی کئی علاقوں مےں معطل ہوگےا جبکہ گلےوں اور سڑکات پر پانی بھر جانے سے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا

جسکی وجہ سے لوگوں کو ;200;نے جانے مےں شدےد دشواری کا سامنا رہا،بارش کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے ،


کوٹ ادو

پنجاب بار کونسل کی کال پر تحصیل بار کوٹ ادو طرف سے مکمل ہڑتال کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا،واقعہ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج،اس بارے تفصیل کے مطابق

واقعہ پی آئی سی کے حوالے سے پنجاب بار کی کال پر بار کونسل کوٹ ادو میں آج دوسرے روز بھی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا،

ہڑتال کے باعث کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا،بار کونسل کوٹ ادو کے صدور کے امیدوارمحمد ارشدصدیقی ایڈووکیٹ،سیدغلام شبیر عباس رضوی ایڈووکیٹ سمیت سینئررہنماء اعجاز خان گورمانی ایڈووکیٹ،میاں عامر سلطان گورایہ ایڈووکیٹ ودیگر درجنوں وکلاء نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا،اس موقع پران کا کہنا تھا وہ کہ پی آئی سی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں

پولیس اور حکومت اس واقعہ کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، وکلاء کی گرفتاریاں کی گئی گئیں مگر ڈاکٹرز کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا گیا،انہوں نے کہا کہ وکلاء کو عدالت میں پیش کرنے کا طریقہ انتہائی نامناسب تھا،

ڈاکٹرز کو گرفتار کرنے کی بجائے وکلاء کو تشدد پر اکسایا گیا جس پر یہ واقعہ سامنے آیا پی آئی سی واقعہ میں حکومت اور پولیس نے بزدلانہ رویہ دکھایا وکلاء احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں اور وکلاء پر امن احتجاج کررہے ہیں

پنجاب بار کونسل کی مزید ہدایات پر نیا لاءحہ عمل اپنایا جائے گا،اس موقع پر انہوں نے شدید نعرے بازی بھی کی اور کہا کہ ڈاکٹر گردی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔


کوٹ ادو

پروجیکٹ ڈائریکٹر پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ لاہور اسد نعیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کا اپنی ٹیم کی ہمراہ تفصیلی دورہ کیا،

دورہ کی دوران ہسپتال کو درپیش تمام تر مسائل کا بخوبی جائزہ لیا ،جس میں سیوریج ، ڈایلیسز سینٹر کی بحالی اورہسپتال کی عمارت کے بقیہ حصوں کی revampingسر فہرست ہیں ،

دورہ کے موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی انتھک کوششوں کو سراہا اور تمام مسائل کے بر وقت اور موثر حل کی یقین دہانی کرائی۔


کوٹ ادو

اینٹی کرپشن کے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہونے والاکرپٹ پٹواری کی بحالی پر شہری سراپا احتجاج،موضع پرہاڑ شرقی میں دوبارہ تعیناتی کیلئے بھاگ دوڑ شروع, بھاری رشوت کے عوض بحال کیا گیا,

شہریوں کا الزام،اس بارے تفصیل کے مطابق 19اکتوبر کے روزوارڈ نمبر14بی کوٹ ادو کے رہائشی محمد ریاض ولد محمد بخش چانڈیہ کی شکایت پر سول جج فیاض احمدساجھرہ کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مظفرگڑھ فیصل ندیم نے ٹیم کے ہمراہ عباس پلازہ میں واقع اس کے دفتر میں چھاپہ مارا اور فرد اور انتقالات کیلئے لی گئی

رشوت کے نشان زدہ نوٹ 50ہزارکرپشن کنگ پٹواری نذر عباس ہراج سے برآمد کر لئے، نذر عباس ہراج پٹواری جو کہ تحصیل و ضلع لیہ کا رہائشی ہے جس کی تعیناتی لیہ کے موضع لوہانچ نشیب میں بھی ہے اور کوٹ ادو کے موضع پرہاڑ شرقی میں بھی تھی، نذر عباس ہراج کرپشن کا بادشاہ ہے جو کہ تحصیل چوبارہ اور تحصیل لیہ کی اکثر و بیشتر سٹیٹ لینڈ جعلی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فروخت کر چکا ہے،

اور گورنمنٹ ;59;200;59;ف پاکستان کو کروڑوں روپے کی اراضی سے محروم کر چکا ہے، پٹواری مذکور نے موضع پرہاڑ شرقی کے لوگوں کا خون نچوڑنے کیلئے بدنام زمانہ 4پرائیویٹ منشیوں کو اپنے پاس رکھا ہوا تھا، پٹواری شام 4 بجے کوٹ ادو شہر ;59;200;59;تا ہے اس وقت تک اس کے منشی موضع کے لوگوں سے پیسے اکھٹے کر چکے ہوتے اور وہ اپنی دیہاڑی لیکر واپس لیہ چلا جاتا تھا،

مذکورہ کرپشن کنگ پٹواری نذر عباس ہراج کے اثاثہ جات بارے بھی انکشاف ہوا ہے اور مذکور کے اس وقت جو اثاثہ جات ہیں ان میں 2 بنگلے لیہ شہر میں اور 2 گاڑیاں نئے ماڈل کی ہنڈا نمبری;59;766972;59245;433، اور چاپانی گاڑی ;59;80;59;laza اپلائیڈ فار ہیں ، پٹواری مذکور شاہانہ طرز پر زندگی گزار رہا تھا، جس کے پاس بیک وقت ضلع لیہ کے موضع لوہانچ نشیب اور ضلع مظفرگڑھ کے موضع پرہاڑ شرقی کا چارج تھا،کوٹ ادو شہر میں پٹواری نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دی ہوئی تھیں ، فرد ملکیت کا ریٹ 20ہزار روپے فی مرلہ ہے

اور فرد ملکیت پر ;59;6779;59; کے حکم پر تتیمہ بنایا جاتا ہے جس پر اراضی کی حیثیت درج کی جاتی ہے، پٹواری مذکور مکان والی جگہ کو خالی پلاٹ شو کرکے ہزاروں روپے لیتا تھا اور قیمتی پلاٹوں کو سستا شو کر کے ہزاروں روپے وصول کرتا تھا،

رجسٹری کا انتقال درج کرنے کا ریٹ 10ہزار روپے سے 40ہزار روپے تک فی انتقال ہے جبکہ سرکاری طور پر فرد ملکیت کی فیس صرف 50 روپے ہے جو کہ دفتر قانونگو وصول کرتا ہے اور ہر رجسٹری کے انتقال کی فیس بوقت رجسٹری سب رجسٹرار وصول کر تا تھا،اس بارے تحصیل بار کونسل کے ممبر سید شوکت علی شاہ ایڈووکیٹ,مجاہد عباس ایڈووکیٹ, زین علی آغا ایڈوکیٹ, مہر حماد احمد سمر اءایڈوکیٹ, رائے عادل قدوس ایڈوکیٹ, رائے حماد قدوس ایڈوکیٹ سمیت طاہر نولٹی,

امیر شہزاد,محمد عرفان,ندیم اقبال,وسیم چودھری,سلطان خان,غلام شبیر,مرزا اخلاق, مہر اقبال,شہزاد,تنویر,حکیم الدین ودیگرنے کرپٹ پٹواری نذرحسین ہراج کی بحالی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مذکورہ کرپٹ پٹواری نذر حسین نے سیاسی اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے مبینہ بھاری رشوت کے عوض ایڈیشنل کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان چوہدری محمد رفیق سے پرانی حیثیت میں بحال کرالیا اور موضع پرہاڑ شرقی میں دوبارہ تعیناتی کےلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے

انہوں نے الزام عائد کیا کہ موضع پرہاڑ شرقی کے سابق کرپٹ پٹواری نذر حسین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا اور بطور رشوت لی گئی رقم نذر حسین پٹواری سے برآمد کرکے گرفتارکیا گیا تھا ،

کرپٹ پٹواری نذر حسین نے سیاسی اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے مبینہ بھاری رشوت کے عوض ایڈیشنل کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان چوہدری محمد رفیق سے پرانی حیثیت میں بحال کرالیا اور موضع پرہاڑ شرقی میں دوبارہ تعیناتی کے درپے ہے جبکہ موصوف نے موضع پرہاڑ شرقی کے ریکارڈ میں فراڈ جعلی انتقالات،جعلی فردات،سفید اوراق اور متعدد انتقالات پر موصوف نے دستخط کرنے کی زحمت بھی گوارہ نہ کی ہے

اور سرکاری ریکارڈ انتقالات تقریباً300کے قریب اپنے قبضہ میں رکھے ہوئے ہیں جس سے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،انہوں نے اعلیٰ حکام سے کرپٹ حلقہ پٹواری نذر حسین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،


کوٹ ادو

ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دوران علاج 65 سالہ بزرگ جابحق،دوران علاج انجکشن لگنے سے بزرگ مریض جاں بحق ہوا ،لگنے والا انجکشن ری ایکشن کرگیا،ورثاء کا الزام ،ہسپتال انتظامیہ نے معاملے کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی،

اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے وارڈ نمبر 14 ای کے رہائشی 65 سالہ بزرگ غلام مصطفی کو پاوں پر زخم ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا،ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر شاہد گرمانی نے بزرگ مریض غلام مصطفی کو چیک کیا

اور وارڈ میں داخل کردیا،وارڈ میں موجود ڈیوٹی عملہ نے بزرگ مریض کو ڈاکٹر کی ہدایت پر طبی امداد دی، دوران علاج 65 سالہ بزرگ دم توڑ گیا، ورثاء نے الزام عائد کیا وارڈ عملہ نے انجکشن لگایا جو ری ایکشن کرگیا

جس کے باعث بزرگ غلام مصطفی کی موت واقع ہوئی،ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ اور عملہ کے خلاف احتجاج کیا اور کاروائی کا مطالبہ کیا،

اس حوالے سےہسپتال انتظامیہ نے معاملے کی مزید تحقیقات کیلئے ورثاء کے مطالبہ پر معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ۔


کوٹ ادو

پولیس کوٹ ادو کی شاندار کارکردگی،

پولیس ٹیم نے جدید سائنٹیفک تفتیش سے 3ماہ قبل گھر سے لاپتہ ہونے والے نہم کلاس کے طالبعلم مقدمہ کے مغوی کو شیخوپورہ سے بازیاب کرلیا،والدین کی پولیس کو دعائیں ،اس بارے تفصیل کے مطابق

3ماہ قبل وارڈ نمبر14بی کوٹ ادو کے رہائشی غلام صدیق علیانی کا نہم کلاس کا طالبعلم بیٹا محمد رضوان علیانی جو کہ لاپتہ ہو گیا تھا ،رضوان کی ہر جگہ پتہ جوئی کے بعد رضوان کی والدہ شمیم مائی نے گزشتہ ہفتے تھانہ کوٹ ادو میں مقدمہ نمبر 772;223;19 بجرم 365 ;808067; نامعلوم کے خلاف درج کرایا تھا،

ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی ہدایت پر زیرنگرانی سید اعجاز بخاری ڈی ایس پی سرکل کوٹ ادو ایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو عبدالکریم خان لغاری نے اپنی ٹیم شفقت حسین سب انسپکٹر معہ ملازمان کے ہمراہ مقدمہ نمبر 772;223;19 بجرم 365 ;808067; تھانہ کوٹ ادو کا مغوی محمد رضوان کو جدید سائنٹیفک تفتیش سے نوشہرہ ورکاں ضلع شیخوپورہ سے بازیاب کرلیا،

اس بارے محمد رضوان نے بتایا کہ اسے کسی نے اغواء نہ کیا تھا وہ پڑھائی کے ڈر سے گھر سے بھاگ گیا تھا اور نوشہرہ میں زمیندار کے پاس مزدوی کررہا تھا،بچے کی بازیابی پر رضوان کے والدین نے پولیس کو دائیں دی ہیں۔


کوٹ ادو

ناجائز تعلقات استوار نہ کرنے پر اوباشوں کی گھر کی واحد کفیل بنک ملازمہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر ڈال دیں ،خوف زدہ لڑکی نے بنک جانا چھوڑ دیا،تصویریں بینک ملازمہ کی کمسن بہنوں کو بھی شیئر کردیں

،بینک نوکری اور تعلیم چھوڑنے پر بھی مجبور کرتے رہے ،دھمکی آمیز میسج کرنے پر لڑکی نے تمام ماجرہ گھر والوں کو بتا دیا، اوباشوں کے خلاف مقدمہ درج،اس بارے تفصیل کے مطابق کرم داد قریشی کے رہائشی غلام فرید بھٹی کی بیٹی25سالہ بشری قندیل جو کہ سنہری بینک سناواں میں ملازمت کرتی تھیں کی ایک سال پہلے گارڈن ٹاؤن ملتان کے رہائشی طارق مجید سے موبائل فون پر دوستی ہوگئی

جس نے اسے اس کی تصویریں بنا کر اسے ناجائز مراسم استوار کرنے کی کوشش کرنے لگا ،بشری قندیل کے نہ ماننے پر بلیک میل کرنا شروع کر دیا، اور اس کی تصویریں بنا کر سوشل میڈیا پر بھیجنے کی دھمکیاں دیتا تھا ناجائز مراسم قائم نہ کرنے پرطارق مجید نے بشری قندیل کی تصویریں سوشل میڈیا پر ڈالنے کے بعد اس کی کمسن بہنوں کو بھی وہ تصویریں شیئر کردیں

جبکہ اس اوباش نے تصویریں اپنے کئی دوستوں کو بھی بھیج دیں ، بعد ازاں طارق مجید بشری قندیل اور اس کی بہنوں کو سنگین قسم کے میسج کرنے لگا اور اسے اپنے ساتھ مراسم قائم کرنے اور تعلیم اور نوکری چھوڑنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ،

گھر کی اکلوتی کفیل بشری قندیل خوف کے مارے اپنی ڈیوٹی پر آنا بھی چھوڑ دیا ،بشری قندیل جو اپنے گھر کی واحد کفیل تھی اور اپنے گھر کے اخراجات چلا رہی تھی نے تمام ماجرہ اپنے والدین کو بتا دیا ،پولیس سنانواں نے متاثرہ بشری قندیل کی مدعیت میں طارق مجید سمیت اس کے ساتھی ساجد حسین لاشاری کے خلاف مقدمہ نمبر491;223;19زیر دفعہ 506;223;292;223;34;223;25ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کرکے اوباشوں کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

بھائیوں نے بہن سے مل کر زمیندار کی نوجوان بیٹی اغواء کر لی ،لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے،15 کی کال پر شادی کی تقریب میں پولیس کا چھاپہ، گلوکار سمیت دولہا اور تماشائی فرار ،پولیس ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لیکر دولہا اور اس کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائردین پناہ کے علاقہ موضع کھائی چک اول میں ارشاد احمد ڈیٹ نے جمشید علی راجپوت کے گھر کے قریب رقبہ ٹھیکہ پر لے کر کاشت کر رہا تھا جس کا جمشید راجپوت کے گھر آنا جانا تھا،

9 دسمبر کے روز جمشید احمد اپنے گھروالوں کے ہمراہ شادی پر گیا ہوا تھا کہ گھر میں اس کی بیٹی ثمینہ پروین اکیلی تھی کہ اسی اثناء میں ارشاد احمد اپنی ہمشیرہ نسرین بی بی اور بھائی اکرم کے ہمراہ اس کے گھر داخل ہوگیا اور گھر میں موجود ثمینہ پروین کو گن پوائنٹ پر اغواء کرکے لے گیا،

جاتے ہوئے گھر سے نقدی 5 لاکھ 36 ہزار اور 3 تولے طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے، تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ تونسہ موڑ کے قریب شریف تھتھل کے بیٹے جہازیب عرف جانی تھتھل کی شادی کی تقریب تھی جہاں پر دولہا نے گلوکاروں کو بلاکر موسیقی کا پروگرام کروا رہا تھا کہ وہ

15 کی کال پر پولیس دائرہ دین پناہ نے چھاپہ مارا ،پولیس کو دیکھتے ہی گلوکار سمیت دولہا اور اسکے تماشائی دوست موقع سے فرار ہوگئے ،

پولیس نے ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے کر دولہا کے والد شریف تھتھل سمیت دولہا جہانزیب عرف جانی اس کے دوستوں ثناء اللہ تھتھل اور رفیق تھتھل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے مقدمات کی تفتیش شروع کر دی ہے،


کوٹ ادو

نورشاہ طلائی کا سالانہ 3روزہ میلہ شروع ہوگیا ،بازار سج گئے، سرکس،جھولے،تھیٹرز بھی پہنچ گئے، سکیورٹی انتظامات سخت،داخلی راستوں پر چیک پوسٹ قائم،اونٹ کی کشتیوں کے علاوہ پہلوانوں کی کشتیاں بھی ہوں گی،

میلہ16دسمبر تک جاری رہے گا،اس بارے تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کا مشہور ترین میلہ نور شاہ تلائی گزشتہ روز سے شروع ہو گیا ہے جو کہ16دسمبر تک جاری رہے گا،

مذکورہ میلہ میں میناری ،مٹھائی ودیگر کھانے پینے کی اشےاء کے سٹال سج گئے ہیں جبکہ عوامی تفریح کیلئے لکی ایرانی سرکس،

دھوم سرکس،جھولے,،تھیٹرز بھی پہنچ گئی ہیں ،کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی انتظامات بھی کئے گئے ہیں

جبکہ داخلی راستوں پر چیک پوسٹ بھی قائم کردی گئی ہے،میلہ میں اونٹوں کے دنگل سمیت پہلوانوں کی کشتیاں اور ویٹ کے مقابلے بھی ہوں گے،

%d bloggers like this: