مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

سربلندی کی تمنا جس کسی شخص کو ہو وہ اللہ کے حضوراپنا سرجھکائے،پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان : سربلندی کی تمنا جس کسی شخص کو ہو وہ اللہ کے حضوراپنا سرجھکائے،پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ ۔نبی کریم کا ارشاد ہے کہ اگر کچھ اور صدقہ خیرات کرنے کو نہ ہو تو کسی مسلمان بھائی کو مسکرا کر مل لینا بھی صدقہ ہے اللہ تعالیٰ پورے صدقے کا ثواب عطافرماتاہے ۔ان خیالات کا اظہار ممتازماہر قانون پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج کے اس دور میں ہر کوئی پریشان ہے ،پریشانیوں کے اس دور میں اگر آپ کسی سے مسکرا کر ملیں گے تو اس کی پریشانی وقتی طور کے لئے ختم ہوجائے گی اور اسے خوشی ملے گی اور اللہ تعالی اس پر راضی ہوجائے گا اور برکتیں عطافرمائے گا ،اللہ تعالیٰ سخیوں کو پسند فرماتا ہے ،انہوں نے کہا کہ جب انسان سخاوت کا مظاہرہ کرے گا تو اللہ کے نزدیک اس کا مقام بلند ہوجائے گا اور اللہ تعالی اسے سربلندی عطافرمائے گا ،سربلندی کی تمنا جس کسی شخص کو ہو اسے چاہیے کہ وہ اللہ کے حضوراپنے سرکو جھکائے جیسے جیسے وہ سرکو اللہ کی بارگاہ میں جھکاتا جائے گا اللہ اس کی سربلندیاں عطافرماتا جائے گا اسے عظمتیں عطافرمائے گا ۔انہوں نے کہا کہ جن کے والدین زندہ ہیں وہ ان کے لئے بڑی نعمت ہیں ماں باپ کو شفقت کی نظر سے دیکھ کر حج کا ثواب حاصل کرسکتے ہیں ،دعا کروانا بھی اچھا عمل ہے مگراپنے ماں باپ کی خدمت کریں تاکہ دل کی گہرائیوں سے آپ کے لئے دعا نکلے اور اس دعا کو اللہ ضرور قبول فرماتا ہے ،جن کے والدین اس دنیا فانی سے جاچکے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ کثرت سے ان کی بخشش کے لئے دعا کریں


،موٹرسائیکل سوار بیس سالہ نوجوان جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان :تحصیل پروا ٓکچہری کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،موٹرسائیکل سوار بیس سالہ نوجوان جاں بحق ،ساتھی شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،متوفی کے لواحقین نے ڈرائیو رکو فی سبیل اللہ معاف کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ جھوک گجر کا رہائشی بیس سالہ نوجوان عاشق حسین ولد نذر حسین قوم گجر موٹرسائیکل پر اپنے ساتھی عبداللہ ولد ملک منظور کے ساتھ جارہا تھا کہ تحصیل پروآ کچہری کے قریب پہنچنے پر وہ بارش اور پھسلن کے باعث بے قابو ہوکر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن نوجوان عاشق حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا ،متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ،متوفی کے لواحقین نے اسے اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے ٹریکٹرڈرائیور کو فی سبیل اللہ معاف کردیا ہے


پیشہ وارانہ کارکردگی کامظاہر کرنے والے ٹریفک وارڈنز میں انعامات تقسیم

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) واحد محمود کی جانب سے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی کامظاہر کرنے والے 21ٹریفک وارڈنز کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں ڈی پی او آفس میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں ایڈیشنل ایس پی نجم الحسنین ، ڈی ایس پی سٹی اقبال خان ،انچارج ٹریفک فضل الٰہی اور ٹریفک وارڈنز انعام یافتہ افسران اور اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ ضلعی پولیس سرابرہ کپیٹن (ر) واحد محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹریفک وارڈنز پرزور دیا کہ وہ معاشرے کے نگہبان کی حیثیت سے عوامی توقعات پر پورا اترنے میں بھرپور کردار ادا کریں اور خدمت کو نصب العین بنا کر اپنے پیشہ وارانہ فرائض جانفشانی سے انجام دیں۔ ٹریفک کی مد میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور بد یانتی سے گریز کرتے ہوئے عوام کو فراہم کردہ خدمات میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ اپنی تمام تر توجہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے پر مرکوز رکھیں اور ڈرائیوروں کو بے جا تنگ کرنے سے اجتناب کریں۔ ڈی پی او ڈیرہ نے ٹریفک وارڈنز کو مزید تاکید کی کہ کمسن ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی یقینی بناتے ہوئے پہلے سلام پھر کلام کی حکمتی عملی کے ذریعے لوگوں میں ٹریفک قوانین کے بارے شعور اجاگر کریں اور انہیں ٹریفک کے اصولوں پر کاربند رہنے کا پابند بنائیں۔ تقریب سے خطاب میں ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ بہترین پولیسنگ کا اصلی پیمانہ عوام کی طمانیت اور اعتماد کا حصول ہے اور پولیس افسران و اہلکاروں پر لازم ہے کہ وہ عوام کو پر امن ماحول اور بہتر سہولیات فراہم کرکے وابستہ عوامی توقعات پر پورا اتریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کرکے ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ کیونکہ عوامی خدمت کے لیے پولیس کو دی گئی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کسی طور قابل قبول نہیں۔ تقریب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے پیشہ وارانہ خدمات میں نمایا ں کارکردگی کے حامل ٹریفک وارڈنز ،افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں


ایڈوانس سٹیڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کی میٹنگ کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری کی صدارت میں 170ویں ایڈوانس سٹیڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کی میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔ میٹنگ میں رجسٹرارطارق محمود ‘کواڈینیٹر گریجویٹ اسٹیڈیز پروفیسر ڈاکٹر شادی اللہ خان سمیت، تمام شعبہ جات کے ڈینز، ڈائریکٹرز،سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ کوارڈینٹر گریجویٹ اسٹیڈیز نے ممبران کو ایجنڈے بارے میں شامل ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباءکے کیسوں اور دیگر اکیڈمک کارکردگی بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر شادی اللہ خان نے ممبران کو خوش خبری دیتے ہوئے کہا کہ ہماری یونیورسٹی کاگومل یونیورسٹی ریسرچ جنرل جو پہلے سائنسز کا تھا اب اس کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے مطابق سوشل سائنسز میں تبدیل کرکے ایچ ای سی کے معیار کے مطابق کر دیا ہے اور مستقبل قریب میں یہ ایچ ای سی کی Yکیٹگری میں چلا جائے گا۔ لہٰذا سوشل سائنسز اپنی ریسرچ میں مزید تیزی لائیں اور ہمیں بھیجوائیں تاکہ ہم ان کو آگے بھیجیں ۔ اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے کہا کہ ایکٹ ،سٹیچیوٹس اور قانون سے ہٹ کر کبھی کوئی کا م نہ کیا، نہ کرونگا اور نہ ہی ہونے دونگا۔ یونیورسٹی کی ترقی اور یہاں پر پڑھنے والے طلباءکو بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ جو بھی طالب علم آئے گا وہ پڑھے اورقانون کے تحت ہی اسے ڈگری دی جائے گی۔میں گومل یونیورسٹی میں تعلیم معیارکی بہتری کےلئے آیا ہوں اور آج خوشی ہورہی ہے کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کو مقررہ وقت میں مکمل کروایا جارہا ہے اور تمام شعبہ جات کے بی ایس پروگرام میں سمسٹر سسٹم پر کامیابی سے عمل درآمد جاری ہے۔ لہٰذا تمام طلباءچاہئے وہ کسی بھی شعبہ جات میں ہوں تمام تر توجہ اپنی تعلیم پر دیں اورا ساتذہ کو سختی سے ہدایات کرتا ہوںکہ اپنی کلاسویں بروقت لیں ۔قانون سے ہٹ کر کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی۔ وائس چانسلرنے گریجویٹ اسٹیڈیز کو ہفتہ وارایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد اس کی بذریعہ اخبار تشہیر کرکے ہفتہ وار پروگرام شروع کئے جائیں ۔ تاکہ وہ نوکری پیشہ لوگ جن کو تعلیم کے حصول کےلئے مشکلات ہیں وہ ہفتہ وار اپنے ادارے کی اجازت کے بعد تعلیم حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے ڈائریکٹر کوالٹی انشورنس سیل ڈاکٹر نعمان رحیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی ٹیم کو یونیورسٹی کے ہر شعبہ جات ، ایڈمنسٹریشن کو نہایت عمدہ اور بہترین طریقے سے آگاہ کیا جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہےں۔میٹنگ میں انچار ج وائس چانسلر مانیٹرنگ سیل ڈاکٹر شفیع اللہ نے ممبران کو بتایا کہ گومل یونیورسٹی میں طلباءکی ہاسٹل اور فیسوںکی بقایا جات کی مد میں 11کروڑ کی ریکوری کی جا چکی ہے اور اب کچھ بقایا ر ہ گئے ہیں ۔ جس پروائس چانسلر نے ڈاکٹر شفیع اللہ کے بہترین کام کو سراہا اور تمام دیگر شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ طلباءجن کی فیسیں یا ہاسٹل کے بقایا جات بقایا ہےں ان کو کلاسوں میں نہ بیٹھنا دیا جائے تاکہ یہ بقایا رقم بھی جلدطلباءادا کر دیں


صدر کے لئے معروف قانون دان رانا ندیم ایڈوکیٹ کامیاب امیدوار کے طور پر سامنے آگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ میں سالانہ انتخابات کی تیاریاں شروع،جوڑ توڑ کا عمل جاری ،صدر کے لئے معروف قانون دان رانا ندیم ایڈوکیٹ کامیاب امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ، ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ڈیرہ کے سالانہ انتخابات سال 2020 کے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں جس میں ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے سینئر وجونیئر وکلاءکے اہم اور مضبوط گروپ کی جانب سے صدر کے لئے پیپلز لائرز فورم کے صدر اور معروف قانون دان رانا ندیم ایڈوکیٹ کو نامزد کردیا گیا ہے ۔وکلاءکے مضبوط گروپ کی مکمل تائید اور حمایت کے بعد وہ کامیاب صدارتی امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آگئے ہیں جس سے ان کی کامیابی کو یقینی قرار دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وکلاءکا مذکورہ گروپ ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس گروپ کے نامزد کردہ امیدوار گزشتہ دس سالوں سے جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر منتخب ہوتے رہے ہیں ۔ مذکورہ گروپ کی جانب سے جنرل سیکرٹری کے لئےتنویر عباس مہدی ایڈوکیٹ کو نامزد کیاگیا ہے جن کا تعلق مستان زیدی ایڈوکیٹ گروپ سے ہے ۔


قاتلانہ حملے کے واقعہ کے دوران پچیس سالہ نوجوان شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تھانہ ٹاﺅن کی حدود ظفرآباد کالونی میں فائرنگ اور قاتلانہ حملے کے واقعہ کے دوران پچیس سالہ نوجوان شدید زخمی ،نوجوان انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ،کامیاب آپریشن کے بعد زخمی کی حالت خطرے سے باہر ،دو افراد کے خلاف قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ٹاﺅن کی حدود ظفرآباد کالونی میں پچیس سالہ نوجوان محمد سعید ولد خادم حسین قوم آڑہ سکنہ کورائی اپنے دوست آصف علی کی بیٹھک میں دیگر دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ اس دوران شب ایک بجے کے قریب ملزمان محمد اسلم اور امان اللہ وہاں آئے اور ملزم محمد اسلم نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا ،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد وہاںسے فرار ہوگئے ،وجہ عداوت چند روز قبل فریقین کے درمیان معمولی تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑا بیا ن کیاگیا ،زخمی کو پیٹ میں گولی لگنے کے باعث انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایاگیا جہاں اسے فوری طور پر آپریشن تھیٹر منتقل کیاگیا اور کامیاب آپریشن کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ،پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر دونوں ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔


گرانفروشوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا چوہدری خلیق الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)گرانفروشوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار فوڈ انسپکٹر ڈیرہ چوہدری خلیق الرحمٰن نے نے ڈیرہ شہر ومضافات میں چیکنگ کے دوران کیا،انہوںنے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کی کاروائی کے دوران گرانفروش دکانداروں پر ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ 19 گرانفروشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوام گرانفروشوں کی نشاندہی کریں ہم ان کے خلاف بلاتفریق کاروائی کریں گے اور انہیں سخت سزائیں دے کر نشان عبرت بنایا جائے گا۔


ڈیرہ میں بھکاریوں کی بھر مار ،چوک چوراہے ،بھکاریوں کے نرغے میں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ میں بھکاریوں کی بھر مار ،چوک چوراہے ،بھکاریوں کے نرغے میں ،شہری شدید پریشان ،شہریوں کو ڈی پی او ڈیرہ سے کاروائی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر میں بھکاریوں کی بھرمار نے شہریوں کا جینا محال کررکھا ہے ۔ان بھکاریوں میں نوجوان لڑکیا اور بچے شامل ہیں ،شہر میں جگہ جگہ پر بھیک مانگتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اگر انہیں کوئی بھیک نہ دے تو برا بھلا کہنا اور بددعائیں دینا بھکاریوں نے مشغلہ بنا رکھا ہے ۔خربرو نوجوان لڑکیاں بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ شریف شہریوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے سے بھی گریز نہیں کرتیں ،بھکاری لڑکیاں او رلڑکے دکانوں اور گھروں سے قیمتی اشیاءبھی اٹھا کر لے جاتے ہیں ،اس سلسلے میں تاجر برادری اور عام شہریوں کا کہنا ہے کہ بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کررکھا ہے ،شہر بھر میں بھکاریوں کی اس قدر یلغار ہوچکی ہے کہ ایک بھکاری کے بعد دوسرا بھکاری آجاتا ہے ۔بھکاریوں میں زیادہ تر تعداد نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی ہے جو بھیک مانگنے کے ساتھ چوری چکاری ،غیر اخلاقی حرکات اور نوسر بازی کی وارداتیں کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔


طلاق ،خانگی جھگڑوں میں غیر معمولی اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ضلع بھر میں 2019 کے دوران طلاق ،خانگی جھگڑوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا،سینکڑوں مقدمات دائر کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ ضلع بھر میں ایک جنوری سے رواں ماہ تک طلاق ،خانگی جھگڑوں کے سینکڑوں مقدمات دائر کیے گئے جب کہ درجنوں خواتین نے طلاق حاصل کیں ،رپورٹ کے مطابق طلاق حاصل کرنے والی خواتین کی عمریں 18 سے 30 سال کے درمیان ہیں ،فیس بک ،واٹس ایپ دوستیوں والی شادیاں سب سے زیادہ ناکام رہیں ،کچہریوں میں آکر کورٹ میرج کرنے والی شادیاں پچاس سے ستر فیصد ناکام ہونے کی اطلاعات ہیں ۔اس سال متعدد خواتین ولڑکیوںنے گھروں سے بھاگ ک رار الامان میں پناہ لی جب کہ فیملی عدالتوں میں طلاق ،بچوں کی حوالگی ،سامان جہیز کی واپسی اور حق مہر کے بھی سینکڑوں کیس زیر سماعت ہیں ۔


تحصیلداروں اور پٹواریوں کی من مانیاں ختم

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تحصیلداروں اور پٹواریوں کی من مانیاں ختم،تمام پٹواریوں کے پرائیویٹ کلرک،منشی رکھنے پر پابندی عائد، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں بورڈ آف ریونیو اینڈ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کو ایک مراسلے کے ذریعے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے اور اس سلسلے میں حکام بالا کی ہدایت پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے بورڈ آف ریونیو نے اپنے مراسلے میں ایک ہی پوسٹ پر دو سال سے تعینات ملازمین کو تبدیل کرنے،تحصیل داروں اور نائب تحصیل داروں کوڈویژن کے اندر کسی دوسری جگہ تبدیل و تعینات کرنے،پٹواریوں کو شہری علاقوں سے دور دراز دیہی علاقوں اور تمام رجسٹریشن کلرکوں کو موجودہ جگہوں سے دوسری جگہوں میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے ،اسی طرح پٹواریوں کو تحصیل یا اسی ضلع یا موجودہ حلقے سے دور ضلع میں تبدیل کرنے کی تاکید کے ساتھ شہری علاقوں میں ایسے سٹاف کو تعینات کرنے کے لئے کہا ہے۔ جس نے پچھلے 3 سالوں سے شہری علاقوں میں خدمات سرانجام نہیں دیں مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کی فہرست مرتب کی جائے تاکہ انہیں کوئی اہم ذمہ داری نہ سونپی جائے علاوہ ازیں کرپشن کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت تمام تر انتقالات کو مجلس عام میں تصدیق کرنے کے عمل پر سختی سے عملدرآمد کیا جا ئے۔نیزجائیداد کی منتقلی کی صورت میں پٹواری یا رجسٹری محرر شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے حکم نامہ کے ساتھ فریقین کے فون نمبر اور نام لکھے جس کی مزید تصدیق تحصیلدار اور ڈپٹی کمشنر کرے گا۔پٹواریوں کے صوابدیدی اختیارات کو ٹیکس ریٹس پٹواری آفس میں نوٹس بورڈ پر لگانے کے ذریعہ کم کیا جائے جبکہ عوامی آگاہی کیلئے ٹیکس ریٹ کو تحصیلدار،سب رجسٹرار اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مال کے دفتر میں لگایا جائے ،کرپشن سے نمٹنے کیلئے تمام ڈویڑنل کمشنرز کو ریونیو فیلڈ سٹاف کے کام کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے حکومت نے صوبے میں تمام پٹواریوں کے پرائیویٹ کلرک،منشی رکھنے پر پابندی عائد کی ہے اورخلاف ورزی کرنے کی صورت میں متعلقہ پٹواری کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی مجاز حکام نے ضلع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں شکایات سیل قائم کرنیکی ہدایت کر رکھی ہے صوبائی سطح پر بورڈ آف ریونیو کے دفتر میں شکایات سیل قائم کیا گیا ہے جس کی ذمہ داری عوام کو محکمہ مال سے متعلق تمام شکایات کا ازالہ کرنا ہے۔


عوام کے بہتر مفاد اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کا اقدام

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)عوام کے بہتر مفاد اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی تھی کہ وہ عوام کے ساتھ ٹیلی فونک روابط قائم رکھیں اور ان کو فراہم کردہ سروسز مثلا ڈومیسائل کی وصولی، فرد،اسلحہ لائسنس، برتھ سرٹیفیکیٹ و دیگر اہم دستاویزات سمیت لینڈ میوٹیشن و ڈیڈ رجسٹریشن کے حوالے سے معلوم کریںکہ آیا شہری ان سہولیات کی فراہمی سے مطمئن ہیں یا نہیں۔اس حوالے سے تمام اضلاع سے موصول شدہ رپورٹس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے کسی شہری نے رابطہ نہیں کیا ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کل 391 شہریوں کے ساتھ رابطہ کیا ہے بٹگرام 345، ہنگو 291، سوات 260، پشاور 216، بنوں 190، صوابی 150، کرم 130، مردان 97، شانگلہ 95، نوشہرہ 73، بونیر 68، کرک 67، لکی مروت 65، مہمند 63، ملاکنڈ 62، باجوڑ 61، کوہاٹ 61، ہری پور 57، دیر لوئر 49، اورکزئی 47، کولئی پالس 44، مانسہرہ 44، کوہستان اپر 39، چارسدہ 38، کوہستان لوئر 25، ٹانک 23، چترال لوئر 21، جنوبی وزیرستان 14 اور دیر اپر نے 6 افراد سے رابطہ کیا ہے۔


مسیحی برادری کے ملازمین کو ماہ دسمبر کی ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے کرسمس کی آمد کے موقع پر مسیحی برادری کے ملازمین کو ماہ دسمبر کی ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسیحی برادری کے ملازمین کو 2دن کی چھٹیاں بھی دی جائیگی مسیحی برادری کے ملازمین کو قبل از وقت تنخواہیں دینے کے لئے محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ صوبے بھر میں چرچز کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہیں ، کرسمس کی تیاریوں کے لئے خریداری میں تیزی آ گئی ہیں شہر بھر کے گرجا گھروں اور مسیحی برادری کے گھروں میں کرسمس ٹری کے سجاوٹیں بھی شروع ہو گئی ہیں گرجا گھروں کو رنگ برنگے جھنڈیوں ، برقی قمقوں کے ساتھ سجایا جا رہاہے جبکہ تجارتی مراکز بھی رات گئے تک کھولے رہنے لگے ہیں تاہم قیمتوں میں بے پناہ اضافہ سے مسیحی برادری کے ملازمین کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے گرجا گھروں میں 24دسمبر کو شب بیداری ہو گی جس کے دوران مسیحی برادری عبادت کرینگے،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے چرچز پر پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی بھی شروع کردی گئی ہیں


کنٹونمنٹ بورڈز کی مدت ختم ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان سمیت سمیت ملک بھر کے 45کنٹونمنٹ بورڈز کی مدت ختم ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے اور 16دسمبر کو کینٹ کے تمام بلدیاتی ادارے تحلیل کردیئے جائینگے خیبر پختونخوا میں کنٹونمنٹس بورڈ کے تمام وائس پریذیڈنٹس نے اپنے دفاتر بھی خالی کرنے شروع کردیئے ہیں،ڈیرہ اسماعیل خان کنٹونمنٹ بورڈ ، پشاور،نوشہرہ ، مردان ، رسالپور ، چراٹ ، ابیٹ آباد ، حویلیاں ،اور بنوں کے کنٹونمنٹس بورڈز میں بلدیاتی ممبران کی مدت 15دسمبر کو ختم ہو جائیگی اور 16دسمبر کو کینٹ کے تمام بلدیاتی ادارے تحلیل ہو جائینگے جبکہ آئندہ ہفتے تمام ممبران کے الوادعی تقریب اور فوٹو سیشن ہو گا ،ڈیرہ اسماعیل خان کنٹونمنٹ بورڈ سمیت صوبے کے دیگر کنٹونمنٹ بورڈز کے علاوہ ملک کے 45کنٹونمنٹس بورڈز کے مدت ختم ہونے میں ایک ہفتے کا وقت رہ گیا ہے۔


راتوں میں گندم کی فصل کی ہلکی آبپاشی کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروںکوکورا پڑنے کی متوقع راتوں میں گندم کی فصل کی ہلکی آبپاشی کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ پانی لگانے کی صورت میں کھیت کا درجہ حرارت اچانک کم نہیں ہوتا اورپودوں میں کورے کیخلاف قوت مدافعت بھی پیداہوجاتی ہے لہذافصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہیں رہتا اور کاشتکاروں کو اچھی فصل حاصل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گندم کو سردی اورکورے سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات ضروری ہیں کیونکہ فصل کی جس قدر بہتر نگہداشت کی جائے گی اسی قدر بہتر پیداوارکاحصول ممکن ہوسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ گندم کی زیادہ اگیتی اورزیادہ پچھیتی کاشتہ فصل کو کورے کے مضراثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے یوریاکی مناسب مقدار استعمال کی جاسکتی ہے۔


زرخیزی کے لئے کاشتکار زمین کا تجزیہ کروائیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کاشتکار ضلع کی سطح پر قائم لیبارٹیوں سے زمین کا تجربہ کروائیں تاکہ اس سے زمین کی زرخیزی کو جاننے اور اسے فصل کے مطابق تیار کرنے میں مدد مل سکے۔ محکمہ زراعت کے ماہرین نے کہا کہ زمین کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ زمین میں نمکیات، نائٹروجن، پوٹاش اور بوران وغیرہ کی کتنی مقدارموجود ہے، کسان زمینی تجزیے کو مدنظر رکھتے ہوئے فصل کے مطابق کھادیں ڈال کر زیادہ سے زیادہ پیدا وار حاصل کر سکتا ہے۔زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ ایک ایکڑ زمین کے تجزیے کے لیے نمونہ حاصل کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ ایکڑ کے مختلف حصوں سے مٹی حاصل کر کے اسے ملا کر ایک مرکب نمونہ حاصل کیا جائے اور نمونہ حاصل کرنے کے لیے سڑک، درخت اور کھادوں کے گودام سے دور کی زمین کا انتخاب کرنا چاہیے تاکہ زرخیزی کا صحیح پتہ چل سکے، لیبارٹری سے تجزیہ کروانے کے بعد ماہرین کے مشورے سے فصل کے مطابق کھادیں اور نمکیات استعمال کر کے زیادہ پیدا وار حاصل کی جا سکتی ہے


پروفیشنل ٹیکس کے خلاف ڈیرہ کی تمام تاجربرادری کا مشترکہ اجلاس

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)غیر قانونی پروفیشنل ٹیکس اور انتظامیہ کی معاملے کو حل کرنے میں عدم دلچسپی کے خلاف مرکزی انجمن تاجران ،تاجر اتحاد ،تاجر ایکشن کمیٹی نے بروز ہفتہ احتجاجی جلسہ اور دھرنے کا اعلان کردیا ، پروفیشنل ٹیکس کے خلاف ڈیرہ کی تمام تاجربرادری کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سہیل اعظمی ،راجہ اختر علی ،حامد علی رحمانی ،خالد ناز ،اشفاق چغتائی ،شریف چوہان ،ایوب ایوبی ،محمد رمضان ،محمد نواز ،چوہدری جمیل ،محمد اشرف ،امان اللہ ،شیر خان ،نعیم قریشی ،خلیل نمبرد ار،فضل الرحمٰن ،جان محمد اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سہیل اعظمی نے کہا کہ عرصہ دراز سے ٹی ایم اے ڈیرہ کے افسران ،ٹھیکیدار کی ملی بھگت ،کرپشن کے باعث غیر قانوی پروفیشنل ٹیکس ڈیرہ کے تاجروں کے لئے درد سر بنا ہوا ہے ،انہوں نے مذکورہ ٹیکس کے بارے میں تمام ترقانونی نقطہ نظر واضح کیا کہ یہ ٹیکس ٹھیکیدار نہیں لے سکتا اور نہ ہی ایف آئی آر درج کروا سکتا ہے اور نہ ہی پولیس کو استعمال کرسکتا ہے ، خوراک سے متعلقہ ادارے ،حلال فوڈ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لائسنس دینے کا مجاز ہے ،باقی تمام ادارے نوٹیفیکشن نمبر DG(KPFSA)Admn/42 مورخہ 21.03.18 کے تحت مجاز نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود ٹی ایم اے اور محکمہ فوڈ اس سلسلے میں تاجروں کو ہراساں کرکے لائسنس کے نام پر ناجائز تنگ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ سال 2018 کے ٹیکس کو جو مظہر قریشی نے تاجروں سے وصل کیے ہیں کی عدالت اپنے آرڈر مورخہ 09.04.19 کے ذریعے ریکوری کے آرڈر کر چکی ہے جب یہ ٹیکس ایک ٹھیکیدارٹی ایم اے کا 2018 میں عدالت اور محکمہ حلال فوڈ کے آرڈر اور احکامات کی روشنی میں وصول نہیں کرسکتا تو 2019 میں کیسے یہ ٹھیکہ دے دیا گیا ۔ اس ظلم مسلسل کے خلاف تاجران نے سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ ڈیرہ سے بھی رجوع کررکھا ہے جبکہ بروز ہفتہ بوقت دس بجے بمقام چوگلہ تمام تاجرتنظیموں کی جانب سے اجتماعی جلسہ اور دھرنا ہوگا جس میں شریک نہ ہونے والے تاجروں کے بارے میں یہی تصور ہوگا کہ وہ ٹیکس کے حق میں ہیں ، اجلاس میں محکمہ فوڈ کے اہلکار چوہدری خلیق الرحمٰن کی تاجران کوآئے روز تنگ کرنے کے خلاف قرار داد پیش کی گئی اور اس کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیاگیا ۔

%d bloggers like this: