مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے سے متعلق کیس میں نیب سے جواب طلب

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے نیب سے متعقلہ ریکارڈ کل طلب کر لیاپنجاب

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے نیب سے متعقلہ ریکارڈ کل طلب کر لیا لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمند کرنے کے حوالہ سے کیس پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے نیب ٹیم سے استفسار کیا کہ آپ نے کون کون سے اثاثے منجمد کیے ہیں ،عدالت کا استفسار پر نیب کے تفتیشیُ افسر نے بتایا کہ ماڈل ٹاون کی دونوں رہائش گاہوں سمیت دیگر اثاثے منجمد کیے ہیں،

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اپکے پاس ریکارڈ موجود ہے کہ یہ رہائشیں کب بنیں اور انکے نقشے کب منظور ہوئے، جس پر نیب کے تفتیشی افسر نے جواب دیا ہمارے پاس تمام مکمل ریکارڈ موجود ہے ،

جس پر احتساب عدالت کے جج چوہدری امیرمحمد خان نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی اور نیب ٹیم کو تمام متعلقہ ریکارڈ کلُ تک پیش کرنے کی ہدایت کرُدی۔

نیب کے اسپشل پراسکیوٹر خافظ اسد اعوان نے شہباز شریف،سلمان شہباز،حمزہ شہباز سمیت دیگر فیملی ممبران کی جائیدادیں منجمد کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے

%d bloggers like this: