مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب پولیس میں خوشامد کلچر کی شامت آگئی

نئے اصول و ضوابط کے تحت پولیس افسران اور ملازمین کے ذاتی مسائل کی شنوائی ہر جمعرات کو ریجنل آفس میں ہوگی

کسی کو عالی جاہ کہا جائےگا نا عالی مرتبت پکارا جائے گا۔ ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے پولیس افسران کو جاری مراسلے میں خبردار کیا ہے۔

آئندہ کوئی جونیئر افسر کسی سینئر کی گاڑی کا دروازہ نہیں کھولے گا۔ افسران کے لیے خوشامدی الفاظ یعنی حضور کا اقبال بلند ہو، عالی جاہ، عالی مرتبہ،

عالی جناب اور حضور کہنے پر پابندی ہو گی۔ جونئیرز کے لیے پولیس دربار کا لفظ بھی استعمال نہیں ہو گا بلکہ اسے اب میٹنگ یا اجلاس کہا جائے گا۔

نئے اصول و ضوابط کے تحت پولیس افسران اور ملازمین کے ذاتی مسائل کی شنوائی ہر جمعرات کو ریجنل آفس میں ہوگی۔

جس کے لیے دو دن پہلے درخواست ریجنل آفس بھجوائی جائے گی۔ جونیئر افسران اور شہداء کے بچوں کی شادی میں ایس پی یا ڈی ایس پی عہدے کا افسر لازمی شریک ہوگا

%d bloggers like this: