مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایل این جی کیس: سابق وزیراعظم شاہد خاقان اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر

نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا۔ فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019تک پہنچایا گیا۔

اسلام آباد: ایل این جی کیس میں نیب راولپنڈی نےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف  ریفرنس دائر کر دیاہے۔

ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا گیا ہے

ریفرنس اختیارات کے غلط استعمال پر شاہد خاقان عباسی سمیت نو ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔

نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا۔ فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019تک پہنچایا گیا۔

نیب کے مطابق  فائدہ پہنچانے سے 2029تک قومی خزانے کو 47ارب روپے کا نقصان ہو گا۔

ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت 9افراد بطور ملزمان شامل ہیں۔

معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 15سال کے دوران 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

مفتاح اسمعیٰل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔ سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے بھی معاہدے میں اہم کردار ادا کیا۔ سابق سیکرٹری اور ایم ڈی پیٹرولیم اہم گواہ بن گئے۔

نیب نے شاہد خاقان کو لاہور سے گرفتار کیا اور عدالت سے جسمانی ریمانڈ لیاشاہدد خاقان اور مفتاح اسمعیٰل اس وقت اس
جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔

شاہد خاقان عباسی سمیت نو ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہے

نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ  دوران جسمانی ریمانڈ شاہد خاقان عباسی نے تعاون سے مکمل انکار کیاہےاور کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب بھی نہیں دے سکے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ  نیب راولپنڈی  قطر معاہدے کی الگ سے انکوائری کر رہاہے۔

%d bloggers like this: