مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

عدالت نے درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر کردی ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی

ا اسلام آباد:

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایل این جی کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

عدالت نے درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر کردی ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں قومی احتساب بیورو(نیب) اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت استدعا کی کہ کیس کے فیصلے تک ضمانت پر رہا کیا جائے۔ خیال رہے کہ مذکورہ کیس میں سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخزانہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم کو جولائی 2019 میں اور مفتاح اسماعیل کو سات اگست کو حراست میں لیا تھا۔

%d bloggers like this: