اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ تیس سال میں 41 ہزار افراد ہلاک : بھارتی وزارت داخلہ

بھارت کی وزارت داخلہ کے اعدادوشمار کے مطابق 1990 کے بعد سے جموں و کشمیر میں جاری تشد

نئی دہلی:

بھارت کی وزارت داخلہ کے اعدادوشمار کے مطابق 1990 کے بعد سے جموں و کشمیر میں جاری تشدد کے دوران 71 ہزار 38 واقعات میں 41 ہزار 866 افراد ہلاک ہوئے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق وزارت نے کہا کہ ہلاک شدہ افراد میں 14 ہزار38 عام شہری، 5ہزار 292 سکیورٹی اہلکار اور 22ہزار 536 عسکریت پسند تھے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1990 کی دہائی کے دوران عسکریت پسندی عروج پر تھی اور ہر سال 3 سے 6ہزار کے درمیان واقعات پیش آ تے رہے۔

گذشتہ 10 برسوں میں ہر سال ان واقعات کی تعداد میں 500 کی کمی رپورٹ کی گئی۔

عالمی خبررساں ادارے ساؤتھ ایشین وائر نے ان اعدادوشمار کو گمراہ کن بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسی عرصے کے دوران کم از کم 95450 افراد کو شہید کیا گیا۔ جن میں کثیر تعداد معصوم شہریوں کی تھی۔

%d bloggers like this: