مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بجلی کی قیمت 1روپے 82پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔

اسلام آباد:

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔

ایک اور بُری خبر نے شہریوں کو مزید پریشان کر دیا۔ نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر کے صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا۔ صارفین سے اضافی وصولیاں دسمبر کے بلوں میں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔ پیمرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے نرخوں میں ایک ماہ کے لیے ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

قیمت میں اضافہ ستمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ بجلی صارفین پرآئندہ ماہ 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ستمبرمیں بجلی کی پیداواری لاگت 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ تھی اور ریفرنس فیول لاگت 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ تھی۔

%d bloggers like this: