مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں تلاشیوں کے دوران روبوٹ استعمال کر ے گی

قابض بھارتی فوج ان روبوٹس کو مقبوضہ کشمیر میں تلاشی آپریشوں کے دوران پہلی دفاعی لائن کے طور پر استعمال کرے گی۔

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج محاصرے او ر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران روبوٹ استعمال کرے گی۔ بھارتی وزارت دفاع نے کم از کم پچیس برس تک کار آمد رہنے والے تقریباً 550روبوٹس کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے سینیئر افسرنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ان روبوٹس میں سیڑھیوں پر چڑھنے ، رکاوٹیں عبور کرنے اور دستی بم داغنے کی صلاحیت موجود ہو گی جبکہ یہ بیس سینٹی میڑگہرے پانی کو بھی عبور کر سکیں گے۔

قابض بھارتی فوج ان روبوٹس کو مقبوضہ کشمیر میں تلاشی آپریشوں کے دوران پہلی دفاعی لائن کے طور پر استعمال کرے گی۔

بھارتی فوجی افسر نے کہا کہ یہ روبوٹ عسکریت پسندوں پر بم پھینکنے کے علاوہ سیڑھیوں پر چڑھنے کے قابل ہوں گے۔

وزارت دفاع نے بھارت کے صنعت سے متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ 19 نومبر کو روبوٹکز کی نگرانی کے حوالے سے میں اپنی مصنوعات پیش کریں۔

وزارت دفاع اشیا کی درآمد پر انحصار کم کرنے کے لیے دیسی ساختہ ہونے پر زور دے رہی ہے۔

بھارت کی وزارت دفاع  نے یکم اکتوبر 1990 کو اس وقت ملک کی راشٹریہ رائفلز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی درخواست پر خریداری کا عمل شروع کیا تھا جب جموں و کشمیر میں نیم فوجی ایجنسیز کو کئی طرح کی دشواریاں پیش آ رہی تھیں۔

%d bloggers like this: