مئی 11, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیر اعظم نوازشریف کے لندن جانےکا معاملہ لٹک گیا

ذرائع کے مطابق شریف فیملی حکومت کی جانب سے اجازت کی منتظر ہے جیسے ہی اجازت ملے گی نوازشریف روانہ ہو جائیں گے۔

لاہور: سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لندن  جانے کا معاملہ لٹک گیاہے اور انکی آج روانگی منسوخ کر دی گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف کی قطر ائر ویز کی پرواز 629سے ٹکٹیں کینسل کر دی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن  اتھارٹی نے بھی ائر پورٹ پر تمام تر انتظامات کر رکھے تھے،نواز شریف شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان کی اسی پرواز 629سے بکنگ کینسل کر دی گئی ۔

نواز شریف کی روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

شریف خاندان کے ذرائع کا کہناہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ابھی تک حکومت کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی، نوازشریف کے پلیٹلٹس خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث وہ اب تک گھر میں قائم انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

نوازشریف کانام تاحال ای سی ایل میں موجود ہے، شریف فیملی نے غیر ملکی ائیر لائن سے لندن کےلئے ٹکٹیں بک کرا رکھی ہیں، نوازشریف کے ہمراہ شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان نے بھی لندن جانا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف کی لندن روانگی کی سمری وزارت قانون کو موصول ہو گئی ہے، وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کے روز ہو گااور اسی اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق شریف فیملی حکومت کی جانب سے اجازت کی منتظر ہے جیسے ہی اجازت ملے گی نوازشریف روانہ ہو جائیں گے۔

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس ضمن میں بیان دیا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹلٹس بڑھانے کے لئے گزشتہ روز سٹیرائیڈز کی خوراک دی گئی تھینواز شریف کو بار بار سٹیرائیڈز نہیں دیئے جا سکتے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا سکا، ان کے علاج کے لئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، کسی بھی حادثہ کی صورت میں نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنا ناممکن ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا ڈاکٹروں کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی زندگی کے ساتھ خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔

%d bloggers like this: