اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈی پی او خیبر نے خواجہ سراؤں کی محافل میں شرکت پر پابندی عائد کردی

ڈی پی او خیبر محمد حسین کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کےناچ گانے اور ہوائی فائرنگ سماجی برائیوں کا باعث بن رہے ہیں

خیبر:کے پی کے ضلع خیبر میں ضلعی پولیس آفیسر کے حکم پرخواجہ سراؤں کی محفلوں اور ضلع میں داخلے  پر پابندی عائدکردی گئی ہے –

ڈی پی او محمد حسین کی طرف سے اس ضمن میں ایس ایچ اوزکو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

ڈی پی او خیبر محمد حسین کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کےناچ گانے اور ہوائی فائرنگ سماجی برائیوں کا باعث بن رہے ہیں ۔

ضلعی پولیس افسر کا ماننا ہے کہ خواجہ سراؤں کی محافل  کی وجہ سے علاقے میں قائم امن و امان کی خرابی کا خدشہ ہے۔

ڈی پی او خیبر نے کہا ہے کہ پولیس پشاور سے آنے والے خواجہ سراووں کو ضلع خیبر میں  آنے کی اجازت بھی نہ دے ۔

%d bloggers like this: