مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آزادی مارچ کے شرکاء کو بارش ،سردی اور ہواؤں سے کوئی تکلیف نہیں، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی صرف آنیاں جانیاں کرتی ہے ، ہم اپنی تحریک کو جاری رکھیں گے ،ملک میں ایک پرامن احتجاج ہورہا ہے ۔

اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء کو بارش ،سردی اور ہواؤں سے کوئی تکلیف نہیں ،مارچ شرکا پرعزم اور نظریاتی ہیں ۔ 

مولانا فضل الرحمان  نے یہ بات آج  نجی ٹی وی کے ایک  پروگرام میں ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک تحریک شروع کی ہے،ہم اس ناجائز حکومت کے خلاف ہیں اور اس حکومت کو ہٹا کر دم لیں گے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی صرف آنیاں جانیاں کرتی ہے ، ہم اپنی تحریک کو جاری رکھیں گے ،ملک میں ایک پرامن احتجاج ہورہا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں مولاناس فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔اپوزیشن جماعتوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے، میں تمام حزب اختلاف کی جماعتوں سے مطمئن ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ مفتی کفایت اللہ کا وکی لیکس سے متعلق بیان کا علم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو پیغام دیا ہے کہ استعفی لے کر آؤ ورنہ نہ آؤ، مولانا فضل الرحمان

%d bloggers like this: