اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر:برفباری میں گجر بکروال کی زندگی کیسے گزرتی ہے؟

مقبوضہ کشمیر میں غیر متوقع اور قبل از وقت برفباری سے جہاں عام لوگوں اور میوہ کاشت کاروں کو نقصانات سے دوچار ہونا پڑا

مقبوضہ کشمیر:برفباری میں گجر بکروال کی زندگی کیسے گزرتی ہے؟

جموں،10نومبر (ساؤتھ ایشین وائر):

مقبوضہ کشمیر میں غیر متوقع اور قبل از وقت برفباری سے جہاں عام لوگوں اور میوہ کاشت کاروں کو نقصانات سے دوچار ہونا پڑا وہیں مختلف علاقوں میں خیمہ زن خانہ بدوش گجر بکروالوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔
ضلع اننت ناگ کے سرنل بالا، کنیلون، تھجیوارا اور دیگر علاقوں میں خانہ بدوش بکروالوں کے خیمے شدید برف کی زد میں آگئے ہیں جس کے سبب وہ بے گھر ہو گئے ہیں۔ ساؤتھ ایشین ٹی وی سے بات کرتے ہوئے خانہ بدوشوں نے کہا کہ وہ ہر برس مزدوری کی غرض سے کشمیر آتے ہیں اور سردیوں کے عیام شروع ہوتے ہی واپس چلے جاتے ہیں،

تاہم اچانک اور غیر متوقع برفباری سے ان کے خیمے اجڑ گئے، جس سے نہ صرف ان کے گھر کا ساز و سامان برف کے نیچے دب گیا، بلکہ مال مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ راشن کی عدم دستیابی اور بے گھر ہونے سے ان کا جینا مشکل ہو گیا ہے اور وہ شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے افرد خانہ بالخصوص بچے اور بزرگ بیمار ہو گئے ہیں۔

متاثرہ خانہ بدوش افراد نے ضلع ترقیاتی کمشنردفتر اننت ناگ میں آکر انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی۔نیوز ویب سائٹ القمر آن لائن کے مطابق کشمیر میں گزشتہ تین ماہ سے زائد عرصے سے جہاں پہلے ہی غیر یقینی صورتحال کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر تھے وہیں بھاری برفباری نے اس میں مزید اضافہ کر دیا۔

بھاری برفباری اور بارشوں کی وجہ سے شہر و دیہات میں جگہ جگہ درخت اکھڑ گئے ہیں جس سے برقی رو نظام کو وادی بھر میں کافی نقصان پہنچا ہے اور اکثر آبادی اندھیرے میں ہے۔ برفباری سے وادی کے بیشتر علاقوں میں سڑکیں، گلی گوچے اور بازار زیر آب آگئے۔

%d bloggers like this: