مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور کا بی آر ٹی منصوبہ انوکھی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے

پاکستان ایتھلیٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 7 سال بعد ہونے والی نیشنل گیمز میں  بی آر ٹی روٹ پر 200 ایتھلیٹس میراتھن ریس میں حصہ لیں گے

پشاوربی آرٹی منصوبہ جہاں دوسال میں مکمل نہ ہونے پرتنقید کی زد میں ہے وہیں یہ منصوبہ اب تاریخ میں سنہری الفاظ کے ساتھ خود کو شامل کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

تاریخ پر تاریخ ملنے کے باوجود مکمل نہ ہونے والا پشاور کا بی آر ٹی منصوبہ اب انوکھی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔ جی ہاں جس منصوبے کے روٹ پر دوسال میں تیز رفتار بسیں چلانے کا خواب پورا نہ ہوسکا اب وہاں تیز رفتار اتھلیٹ دوڑ لگائیں گے۔

پاکستان ایتھلیٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 7 سال بعد ہونے والی نیشنل گیمز میں  بی آر ٹی روٹ پر 200 ایتھلیٹس میراتھن ریس میں حصہ لیں گے، بی آر ٹی روٹ استعمال کرنے کا فائدہ یہ ہو گا کہ شہر کی ٹریفک کو بند نہیں کرنا پڑے گا۔

حکام کے مطابق میراتھن ریس کے لیے 42 کلومیٹر کا روٹ درکار ہے جس کے لیے نوشہرہ تا پشاور جی ٹی روڈ کو بھی زیرغوررکھا گیا تھا تاہم سیکورٹی اور ٹریفک نہ روکنے کے لیے بی آر ٹی روٹ ہی حتمی طور پر استعمال ہوگا۔

%d bloggers like this: