مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سمندری طوفان ’کیار‘کی شدت کم ہونے لگی ، بحیرہ عرب ’ماہا‘نام کا طوفان بن گیا

دوسری جانب بحیرہ عرب میں سال کا چوتھا طوفان ’ماہا‘ بن گیا ہے جو کراچی  سے سولہ سو کلومیٹر  کے فاصلے پر ہے ۔

کراچی: سمندری طوفان ’کیار‘ کراچی سے سات سو کلومیٹر فاصلے پر ہے اور  ساحلی پٹی پر اس کے مزید اثرات کا امکان نہیں ہے۔ بحیرہ عرب میں سال کا چوتھا طوفان ’ماہا‘ بن گیا ہے جو کراچی  سے سولہ سو کلومیٹر  کے فاصلے پر ہے۔

کراچی میں آج موسم  معتدل اور خشک رہے گا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

سمندری طوفان ’کیار‘کی شدت میں کمی آگئی۔ طوفان شہر سے  سات سو  کلومیٹر دور جنوب مغرب میں موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کا رخ عمان سے یمن کی طرف ہےجو تیزی سے کمزور پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سے  پاکستان کی ساحلی  پٹی کے متاثر  ہونے  کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب بحیرہ عرب میں سال کا چوتھا طوفان ’ماہا‘ بن گیا ہے جو کراچی  سے سولہ سو کلومیٹر  کے فاصلے پر ہے ۔

شہر قائد میں موسم کی  بات کی جائے تو۔ آج  موسم معتدل اور خشک رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت تئیس اعشاریہ پانچ اور زیادہ سے زیادہ  پنتیس  ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

چھ کلو میٹر فی گھنٹہ   کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب  چون فیصد  رہنے کا امکان ہے۔

%d bloggers like this: