مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بین الاقوامی معیار کے مطابق انجینئرز کی تربیت کیلئے بڑا فیصلہ

عثمان بزدار نے کہا کہ اگلے 5 برس کے دوران پاکستان کے 70 ہزار انجینئرز انٹرنیشنل سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں ملازمتیں حاصل کرسکیں گے۔

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بین الاقوامی معیار کے مطابق انجینئرز کی تربیت کیلئے بڑا فیصلہ کیاہے، ہر سال 5 ہزار انجینئرز کو لیمپرو میلن سرٹیفکیشن کا کورس کرایا جائے گا۔

انجینئرز کی تربیت کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور لیمپرو میلن (Lampro Mellon) لمیٹڈ پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیاہے۔ وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تھے۔

سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب ساجد ظفر ڈال اور صدر لیمپرو میلن پاکستان صباحت رفیق نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

معاہدے کے تحت محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے انجینئرز لیمپرو میلن سرٹیفکیشن کا کورس کریں گے۔

ہر سال 5 ہزار انجینئرنگ کے طالب علم لیمپرو میلن سرٹیفکیشن کا امتحان دیں گے۔یہ معاہدہ اگلے 10 برس کیلئے ہوگا۔لیمپرو میلن سرٹیفکیشن کے امتحان میں کامیاب انجینئرز کو روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔

معاہدے کے تحت لیمپرو میلن لمیٹڈ 50 طالب علموں کو فری تربیت بھی فراہم کرے گی۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں انجینئرز کی بڑھتی ہوئی طلب کی ضروریات پورا کرنے کیلئے یہ معاہدہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان خصوصاً پنجاب کے انجینئرز کو سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں بہترین روزگار کے مواقع ملیں گے۔۔ نوجوانوں کے روشن مستقبل پروگرام کیلئے یہ پروگرام ایک نوید ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اگلے 5 برس کے دوران پاکستان کے 70 ہزار انجینئرز انٹرنیشنل سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں ملازمتیں حاصل کرسکیں گے۔نوجوانوں میں سکلز کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسرہمایوں،اراکین اسمبلی،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،ڈی جی لاہوروالڈ سٹی اتھارٹی،متعلقہ افسران اورلیمپرو میلن لمیٹڈ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

%d bloggers like this: