نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد:اتوار بازار میں آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا حکومت ازالہ کرے، تاجران

انہوں نے کہا ایک سال کے عرصہ میں تیسری مرتبہ اتوار بازار میں آتشزدگی کا وقوعہ سرزد ہونا انتہائی تشویش کا باعث ہے

اسلام آباد:اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کے وائس چیرمین سرفراز حسین مغل کی سربراہی میں نمائندہ وفد نے اتوار بازار کا دورہ کیا نقصانات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ متاثرہ دوکانداروں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

سرفراز مغل نے متاثرہ دوکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کے عرصہ میں تیسری مرتبہ اتوار بازار میں آتشزدگی کا وقوعہ سرزد ہونا انتہائی تشویش کا باعث ہے اور سی ڈی اے و متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ارباب اختیار اتوار بازار میں بارہا ہونیوالے آتشزدگی کے سانحات کا سنجیدگی سے نوٹس لے تاکہ آئے روز غریب دوکانداروں کے ہونیوالے نقصانات سے ان کو بچایا جا سکے۔

وائس چیرمین اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ نے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایک کمیٹی بنائے جو دیانتداری کے ساتھ دوکانداروں کے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگائے اور معاوضہ کی ادائیگی کو یقینی بنانے۔

وفد میں راجہ فیاض گل، چوہدری وسیم، میاں بشارت اللہ کاکاخیل، چوہدری جمیل، زاہد محمود قریشی، اقبال بنگش، محمد سلیم، حسنین فانی مغل، علی حسنین اور ہارون کیانی شامل تھے ۔

About The Author