اپر پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں پیشی کیلئے آنے والی خاتون اور وکلا ءمیں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا اور بات ہاتھاپائی تک جا پہنچی
وکیلوں نے سر عام خاتون پر تشدد کیا، وکیلوں کی جانب سے خاتون کو لات مارنے اورخاتون کی جانب سے چپل اٹھا کرمارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مقامی ذرائع کا کہناہے کہ موضع شاہ پور بھنگو کی رہائشی امرت بی بی مقدمے کی پیشی پر عدالت آئی تھی،خاتون نے الزام لگایا کہ گلی میں دروازہ لگانے کے تنازعہ پر مقدمہ چل رہا ہے جس کی آج سماعت تھی،پیشی کے بعد مخالف وکلاء نے بدتمیزی کی۔
دوسری جانب وکلا نے الزام عائد کیا ہے ہے کہ خاتون نے پہلے حملہ کیا جس پر جھگڑا ہوا۔
اس حوالے سےمقامی ڈی ایس پی ملک خلیل احمد کا کہنا ہے خاتون کی مدعیت میں 3 نامزد وکلاء سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں بھی اس طرح کا ایک واقعہ شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا میں پیش آیا تھا جہاں ایک وکیل نے خاتون لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز کو تھپڑ مارا تھا۔
یروز والا کچہری میں خاتون پولیس اہلکار نے احمد مختار نامی وکیل کو لیڈیز چیکنگ پوائنٹ پر گاڑی پارک کرنے سے منع کیا تھا جس پر وکیل احمد مختار نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل سے بدتمیزی کی اور تھپڑ مارا تھا۔
شکرگڑھ بار میں وکلاء کا ایک کمسن حوا کی بیٹی کے ساتھ رویہ دیکھے ایک وکیل دھکے مار رہا ہے اور دوسرا کس طرح ٹانگ مار کر گرا رہا ہے،حکام سے اپیل کی جاتی ہے کہ ان وکلاء کیخلاف قانونی کاروائی کی جائیں@OFFICIALDPRPP @BaaghiTV @GOPunjabPK @pid_gov @peaceforchange #Shakargarh pic.twitter.com/Ej6n8T2lRx
— Abdullah Rafaqat (@AbdullahR2k19) October 29, 2019
ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وکیل کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔
البتہ تھپڑ مارنے والے وکیل کی حمایت میں وکیلوں نے ریلی نکالی تھی۔ فیروز والا کچہری میں ہڑتال کی گئی اور عدالت میں پولیس کا داخلہ ممنوع ہونے کے بینر بھی لگائے گئے تھے۔
صدر شیخوپورہ ڈسٹرکٹ بار رانا زاہد نے لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والے وکیل کی حمایت میں بیان دیا تھا کہ پولیس نے جس طرح ان کے وکیل ساتھی کو عدالت میں پیش کیا وہ غنڈہ گردی ہے، وکیل اپنی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،
متوازن وفاق اور وسائل پر اختیار کےلئے سرائیکی سرگرم کارکنوں اور طلبہ تنظیموں کی’ سرائیکی صوبہ ریلی کا انعقاد