مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان یونیورسٹی وڈیو اسکینڈل: پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں ماہ جبین شیرانی چیئرپرسن منتخب

پارلیمانی کمیٹی اسپیکر بلوچستان اسبملی کے حکم پر قائم کی گئی تھی ۔ کمیٹی بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کو ہراساں کیےجانے کے واقعات کی تحقیقات کرے گی ۔

بلوچستان یونیورسٹی وڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے قائم  پارلیمانی کمیٹی اجلاس  میں  ماہ جبین شیرانی چیئرپرسن منتخب کرلی گئی ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی اسپیکر بلوچستان اسبملی کے حکم پر قائم کی گئی تھی ۔ کمیٹی بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کو ہراساں کیےجانے کے واقعات کی تحقیقات کرے گی ۔

دس رکنی کمیٹی میں 10 ارکان شامل ہیں  جنہوں نے آج ہونے والے اجلاس میں ماہ جبین شیرانی  کو کمیٹی کا چیر پرسن منتخب کیا ہے۔

کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان شامل ہیں ۔ ارکان میں ثنا بلوچ  ،شکیلہ نوید دہوار ،ماہ جبین شیرانی ،میر اسد بلوچ اور دنیش کمار شامل  ہیں۔

احسان شاہ ،میر سلیم احمد کھوسہ ۔،سید فضل آغا  نصراللہ زیرے اور ملک نعیم بازئی بھی کمیٹی میں شامل  ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما  ثناء بلوچ کے پوائنٹ آف پبلک امپورٹینس کے نقطہ پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اسمبلی رول 170 کے تحت اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان یو نیورسٹی ویڈیو اسکینڈل:وائس چانسلر اور اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا

بلوچستان اسمبلی کے رولز 132 کے تحت چئیرپرسن کا انتخاب کیا گیا ہے۔  کمیٹی معاملے کی تحقیقات کر کے اپنی سفارشات اسمبلی میں پیش کرگے۔

واضح رہے کہ ماہ جبین شیرانی وہ ممبر بلوچستان اسمبلی ہیں جو اپنے شیر خوار بچے کو ایوان میں لانے پر شہرت پا چکی ہیں۔

%d bloggers like this: