مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارتی فورسز نے دوسالوں میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں  بھارتی فورسز کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق اعداد وشمار بھی دئے گئے ہیں۔

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ پاک فوج اور بھارتی فوج میں بہت فرق ہے،ہم فوجی روایات کی پیروی کرتے ہوئے صرف بھارتی فوجی چوکیوں کونشانہ بناتے ہیں جبکہ بھارتی فورسز شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں  بھارتی فورسز کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق اعداد وشمار بھی دئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے 2018 میں 3 ہزار 38 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی،2018 میں بھارتی اشتعال انگیزیوں کے نتیجے میں 58 سولین شہید،319 زخمی ہوئے۔

بھارتی فوج نے 2019 میں اب تک 2 ہزار 608 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی،2019 میں بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 44 سویلین شہید اور 230 زخمی ہوئے۔

آزاد کشمیر:ڈی جی آئی ایس پی آر غیر ملکی سفیروں کے ساتھ

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون کا 79 واں روز ہے،بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کو بے نقاب کردیا ہے۔

بھارت کے اپنے سفارتکار بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کی حمایت نہیں کررہے۔

%d bloggers like this: