مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 آزادی مارچ روکنے کے لئےراستوں کی بندش آمرانہ ذہنیت کی عکاسی ہے،اسفندیار ولی خان

اے این پی کے سربراہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جمہوریت میں کسی کو بھی احتجاج کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ  آزادی مارچ روکنے کے لئےراستوں کی بندش آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

اے این پی کے سربراہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جمہوریت میں کسی کو بھی احتجاج کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کی نظربندی کی خبریں تشویشناک ہیں، ملک میں انارکی پھیل سکتی ہے۔ مولانا کو گرفتار کیا گیا تو حالات حکومت کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے۔

اے این پی سربراہ نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران اپنی کرسی جاتے دیکھ کر غیرجمہوری اقدامات پر اترآئے ہیں۔ راولپنڈی میں جے یو آئی کارکنان کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کسی بھی اقدام اٹھانے سے پہلے ہزار بار سوچ لے،اپوزیشن ایک پیج پر ہے۔

%d bloggers like this: