مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال جاری

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہناہے کہ آج سے الیکٹیو سروسز معطلی کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر کی تمام بڑی شاہراہوں پر احتجاج کیا جائے گا.

لاہور: پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔  گرینڈ ہیلتھ الائنس سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

پنجاب بھر کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور، آپریشن تھیٹرز ،ریڈیالوجی اور پتھالوجی سمیت تمام الیکٹیو سروسز معطل ہیں،علاج معالجہ کی سہولیات نہ ملنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہناہے کہ آج سے الیکٹیو سروسز معطلی کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر کی تمام بڑی شاہراہوں پر احتجاج کیا جائے گا.  طے شدہ شیڈول کے مطابق لاہور میں کینال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ، کوئین روڈ، نیپئر (انار کلی) روڈ پر احتجاج کیا جائگا ۔

راولپنڈی میں مری روڈ، فیصل آباد میں جیل روڈ ، گجرات میں ہسپتال روڈپر احتجاج کیا جائے گا۔

اسی طرح ملتان میں جیل روڈ، ڈی جی خان میں جام پور روڈ، رحیم یار ہسپتال روڈ صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک بند رہیں گی۔

%d bloggers like this: