مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد ،مری اور گردونواح میں بارش ،خنکی بڑھ گئی

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بارش کا سلسلہ چوبیس گھنٹے تک وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،راولپنڈی  میں بارش جبکہ ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی بارش  ہوئی ہے ۔ مری میں تیز ہواؤں  اور ژالہ باری کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیاہے ۔

مری میں ہونے والی  بارش اور ژالہ باری کے ساتھ ہی بجلی بند ہوگئی ، مال روڈ اور دیگر مارکیٹوں میں ویرانی چھا گئی ہے۔

سیاحوں دوکان داروں اور مکینوں کو بارش اور سردی کی وجہ سے شدید مشکلات گرم ملبوسات کا استمال شروع ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بارش کا سلسلہ چوبیس گھنٹے تک وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

مری کے ساتھ ساتھ شمالی علاقہ جات میں بھی تیز ہوائیں اور شدید بارشیں متوقع ہے۔

%d bloggers like this: