مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کو پانی فراہم کرنے کے معاملے پر وزیراعلی اور گورنر سندھ آمنے سامنے

وزیراعلی مراد علی شاہ  نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو کچھ معلوم نہیں ہوتا ۔وہ وفاق کے نہیں سندھ کے نمائندے ہیں ۔

کراچی: سندھ حکومت اور وفاق کے فور پراجیکٹ کی ازسر نو منصوبہ بندی کرنے کے معاملے پر آمنے سامنے آگئے ہیں۔

گورنرعمران اسماعیل کا کہنا ہے منصوبے میں تاخیر کی وجہ بننے والے کسی فرد اور ادارے کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

جواب میں  وزیراعلی مراد علی شاہ  نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو کچھ معلوم نہیں ہوتا ۔وہ وفاق کے نہیں سندھ کے نمائندے ہیں ۔
کراچی کو چھ سو پچاس ملین گیلن پانی کی فراہمی کا منصوبہ ایک بار پھر سیاست کی نظر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

قائد ملت خان لیاقت علی خان کے مزار پر حاضری کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے فور منصوبے میں تاخیر کا سبب بنے والے عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈھکی چھپی بات نہیں ،وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔کوشش ہے کہ کے فور منصوبے کے ڈیزائن کو ٹھیک کر کے اسے قابل عمل بنایا جائے ۔

کراچی کے شہریوں نے کہاہے کہ بارہ سال کے دوران تیرہ ارب روپے خرچ کرنے کے بعد کے فور منصوبے کے ڈیزائن کو ناقابل عمل قرار دینا صوبائی اور وفاقی حکومتوں اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

%d bloggers like this: