مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رواں برس امن کا نوبل انعام ایتھوپیا کے وزیراعظم کے نام

خیال رہے کہ ایتھوپیا اور اریٹیریا کے تعلقات 1998ء سے انتہائی کشیدہ تھے لیکن ابی احمد کی کوششوں سے جولائی 2018 میں تعلقات بحال ہوئے۔

اسلام آباد؛ رواں برس امن کا نوبل انعام  ایتھوپیا کے وزیراعظم علی احمد ابی کو دیے جانے کا اعلان کردیا گیاہے۔

اس ضمن میں نوبل انعام کمیونٹی نے جمعے کے روز اپنےاعلامیے میں بتایا کہ علی احمد کو اریٹیریا کے ساتھ20 برس جاری رہنے والی خونی جنگ معاہدے کے ذریعے ختم کر کے امن قائم کرنے پر اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی گزشتہ برس اقتدار میں آئے تھے اور انہوں نے سرحدی تنازعہ ختم کرکے امن معاہدہ کیا، اصلاحات نافذ کرکے معیشت یکسر بدل دی اور ہزاروں سیاسی مخالفین کو رہا کیا۔

خیال رہے کہ ایتھوپیا اور اریٹیریا کے تعلقات 1998ء سے انتہائی کشیدہ تھے لیکن ابی احمد کی کوششوں سے جولائی 2018 میں تعلقات بحال ہوئے۔

ایتھوپیا کے وزیرِ اعظم ابی احمد کو ملنے والے امن کے نوبل انعام کی مالیت 9 لاکھ امریکی ڈالر کے برابر ہے۔

یاد رہے کہ نوبل انعام دینے کی تقریب رواں برس دسمبر میں اوسلو میں منعقد ہو گی۔

واضح رہے کہ نوبل انعام کے لیے 223 افراد اور 78 نامزد تنظیموں میں ابی احمد کے نام یہ قرعہ نکلا وہ یہ انعام حاصل کرنے والی 100ویں شخصیت ہیں۔

%d bloggers like this: