مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغان قونصل جنرل پشاور

پشاورمیں افغان مارکیٹ ملکیت کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا، افغان قونصل خانہ بند

افغان قونصل جنرل نے پشاور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ دوکانداروں کو مارا گیا، افغان ملکیتی مارکیٹ سے دو دفعہ ہمارا قومی جھنڈا اتارا گیا۔

پشاورمیں افغان مارکیٹ ملکیت کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے، پشاورمیں افغان قونصل خانہ احتجاجا بند کردیاگیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلہ پر پشاورانتظامیہ نےگزشتہ روزافغان مارکیٹ واگزارکرائی تھی۔ سپریم کورٹ نے سولہ کنال مارکیٹ پرشہری زوار حسین کا دعوی درست قرار دیا ہے۔

افغان حکومت قیام پاکستان سے مارکیٹ کی ملکیت کی دعویدارہے

افغان قونصل جنرل نے پشاور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ دوکانداروں کو مارا گیا، افغان ملکیتی مارکیٹ سے دو دفعہ ہمارا قومی جھنڈا اتارا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ نےمارکیٹ کا قبضہ لینے کے لئے دوکاندارپر تشدد کیا گیا۔ہمسائے ہیں، سفارتی سطح پر مسلے کاحل تلاش کرنا چاہیئے تھا۔

افغان قونصل جنرل محمد ہاشم نیازی نے کہا کہ افغان حکومت کی ملکیتی مارکیٹ سے قبضہ مافیا کو روکا جائے۔

%d bloggers like this: